وزارت اطلاعات ونشریات
آج کل ’مردانہ نگاہیں‘ بدل رہی ہیں، ‘پرفیکٹ’ لڑکی یا عورت کی مانگ کم ہے: کریتی سینن
"او ٹی ٹی پلیٹ فارم بہت سے جغرافیائی خطوں میں اپنی موجودگی کے ذریعے ہمیں عالمی سطح پر رسائی فراہم کر رہے ہیں:" کریتی سینن
"میں ایک سپر وومین اور مکمل طور پر منفی کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں": کریتی سینن
کریتی سینن 55 ویں اِفّی میں ‘امپاورنگ چینج:وومن لیڈنگ دی وے ان سنیما’ پر گفتگو کرتے ہوئے
قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کریتی سینن نے آج کہا کہ چونکہ فلم سازی اور اداکاری کے کیریئر میں قدم رکھنا ،جو فطرتاً غیر یقینی ہے، اس لئے خواہشمند فلم سازوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ بیک اپ کیریئر کے آپشنز کو تیار رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فلم 'مِمی' وہ سب سے جرات مندانہ انتخاب تھی، جو انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں اب تک کی تھی اور یہ خطرہ اس وقت ٹلا،جب انہوں نے اس فلم کے لیے بہترین اداکار (خواتین) کا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ وہ آج کلا اکیڈمی، گوا میں ’امپاورنگ چینج: ویمن لیڈنگ دی وے ان سنیما‘ کے موضوع پر ایک پینل بحث میں بول رہی تھیں۔ اِفّی، 2024 کے موقع پر ’ان-کنورسیشن‘ سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔
"مجھے بہت سے لوگوں نے اس فلم (ممی) کو منتخب کرنے کے خلاف مشورہ دیا تھا۔ انہیں ڈر تھا کہ مجھے ایک ایسے اداکار کا لیبل دیا جائے گا ،جو آرٹ ہاؤس فلموں کو ترجیح دیتی ہے اور اس سے میرے راستے میں آنے والے دیگر پروجیکٹس پر اثر پڑے گا۔ پھر بھی، میں نے اس کا انتخاب کیا،کیونکہ اس کی اسکرپٹ نے میرے دل کو چھو لیا۔ محترمہ سینن نے رائے دی کہ پروجیکٹس کا انتخاب کرتے وقت اس عنصر کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے"۔ انہوں نے مستقبل میں سپر وومن کردار اور منفی کردار میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
کریتی نے کہا کہ وہ فلم ‘دو پٹی’ میں اپنے کردار کو تہہ دار اور باریک سمجھتی ہوں اور گھریلو تشدد کے موضوع کو بھی ایسی چیز قرار دیا ،جو ان کے دل کو چھوتی ہے۔ فلم ‘‘تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا’’ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بالکل سیدھے چہرے والے روبوٹ کا کردار ادا کرنا کتنا مشکل تھا اور اس کردار کو کس طرح پذیرائی ملی۔
حالیہ فلموں میں خواتین کے منفی کرداروں اور رول کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے، محترمہ سینن نے کہا کہ سامعین منفی کرداروں کو پسند کرتے ہیں اور ان سے اچھی طرح جڑ جاتے ہیں اور آج کل 'مردانہ نگاہ' تبدیل ہو رہی ہے، 'پرفیکٹ' لڑکی یا عورت کی مانگ کم ہے۔ ؟
محترمہ کریتی کو خواتین مصنفین کی نئی پیداوار کے لیے بہت سراہا گیا، جنہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ذریعے فلم انڈسٹری میں داخلہ حاصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم خواتین فلم سازوں کو سینکڑوں ممالک میں بہتر رسائی فراہم کر رہے ہیں۔
اداکار نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ"خواتین کو آگے بڑھنا چاہیے اور خود پر کام کرنا چاہیے۔ انہیں اپنا سو فیصد دینا چاہیے، متجسس رہنا چاہیے اور سوال پوچھنا چاہیے’’۔
************
U.No:2972
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2077432)
Visitor Counter : 5