وزارت اطلاعات ونشریات
فلم بازار 2024 :سنیماٹک ایکسی لینس اور عالمی تعاون کا جشن55ویںافّی میں اختتام پذیر ہوا
فلم بازار 2024 میں ‘ورک ان پروگریس’ (ڈبلیو آئی پی)، ‘فلم بازار کی سفارشات’ (ایف بی آر) اور ‘اسٹوڈنٹ پروڈیوسر ورکشاپ پچ ایوارڈز’ کا اعلان
فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو فلم بازار میں فرانسیسی مندوبین کی شرکت کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا
معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے دو کو-پروڈکشن مارکیٹ پروجیکٹوں پر فلم بازار کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا
سنیما کی اخترع اور بین الاقوامی تعاون میں ایک اور سنگ میل کا جشن مناتے ہوئے، فلم بازار 2024 گوا میں 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) کے حصے کے طور پر ایک امید افزا نوٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام، اس تقریب میں انڈسٹری کے اہم کردار، ابھرتے ہوئے فلم ساز اور عالمی شراکت دار داستان گوئی کے فن کا جشن منانے اور نئے تخلیقی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیےیکجا ہوئے۔
گزشتہ برسوں کے دوران، فلم بازار جنوبی ایشیائی مواد اور ٹیلنٹ کی کھوج کرنے،اس کی مدد کرنےاور نمائش کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہ عالمی فلمی صنعت میں تعاون اور ترقی کے لیے ایک متحرک مرکز بنا ہوا ہے۔
تقریب کے دوران ایک اہم اعلان میں، مکیش چھابڑا نے فلم بازار کے ساتھ دو کو-پروڈکشن مارکیٹ (سی پی ایم) پروجیکٹوں پر اپنے تعاون کا انکشاف کیا۔ پہلی، باغی بیچارے، ایک سی پی ایم فیچر فلم ہے جس کے لیے وہ مفت میں ٹیلنٹ کاسٹ کریں گے۔ دوسری، پانڈی چیری، ایک سی پی ایم ویب سیریز ہے جو بغیر کسی قیمت کے کاسٹنگ میں چھابڑا کی مہارت سے بھی فائدہ اٹھائے گی۔ یہ تعاون فلم بازار کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور صنعتی شراکت کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
اس تقریب نے دلچسپ نئی تاریخی شراکتوں کا بھی اعلان کیا جیسے کہ اسکرین رائٹنگ کے فروغ کے لیے فائنل ڈرافٹ کے ساتھ تعاون، ایپیسوڈک کہانی سنانے کے لیے فلم انڈیپنڈنٹ ایپیسوڈک رائٹنگ ورکشاپ کے ساتھ سرگرمی اورایس اے اے وی اے اور اے ٹی ایف آئی پی ایکسلریٹر کے ساتھ شراکت داری، جس میں سی پی ایم میں کوٹھیاں- فشرز آف مینز کو تسلیم کیاگیا۔
ان اقدامات کے علاوہ، درج ذیل فلموں کو ورک ان پروگریس (ڈبلیو آئی پی) ایوارڈز دیے گئے:
- ریدھم جانوے کی کاٹی ری راتی : ہنٹرز مون نے 50 گھنٹے مفت 4کے ڈی آئی کے لیے پرساد لیبز ایوارڈحاصل کیا۔
- تری بینی رائے کے شیپ آف مومو کو نیوب اسٹوڈیو کی طرف سے 6 لاکھ روپے کا ڈی آئی پیکج دیا گیا۔
- خصوصی تذکروں میں دی گڈ ، دی بیڈ اینڈ دی ہنگری اور دی ریڈ ہبسکس شامل تھی جنہیں پرساد لیبز سےڈی آئی کے 50 گھنٹوں پر 50 فیصد کی چھوٹ ملی۔
ایونٹ کے متحرک اور جامع جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے، فلم بازار کی سفارشات (ایف بی آر) کیٹیگری میں سب سے اوپر تین فاتحین میں سے ہر ایک اسپانسرشپ اور پروموشنل فوائد میں3 لاکھ روپے سے نوازا گیا۔
فاتحین میں درج ذیل شامل ہیں:
- انگمل، وپن رادھا کرشنن کی ہدایت کاری میں
- ہاؤس آف منی کانتا، پنکی جناردھن کی تحریر اور ہدایت کاری میں
- فلیمس، تحریر اور ہدایت کار روی شنکر کوشک
مالی انعامات کے علاوہ جیتنے والوں کو کئی اضافی فوائد بھی ملیں گے۔ اس میں ان کے پروجیکٹوں کو وسیع تر ناظرین تک پہنچانے میں مدد کے لیے دیگر پروموشنل مواقع کے علاوہ300 کیوب سنیما تھیتھرڈ میں2 لاکھ روپے مالیت کاٹریلر پرموشن شامل ہے۔
اسٹوڈنٹ پروڈیوسر ورکشاپ پچ ایوارڈز کے فاتح کا اعلان انوسری کیلت کی ڈیڈلی ڈوساز کے حق میں ہوا، جب کی رنر اپ کا ایوارڈ کو پنجل جین کی لکڑہارا کو دیاگیا۔
فلم بازار کے لیے پہلی بار، ایونٹ نے فلم سازوں کی جانب سے شاندار پچوں کو تسلیم کرتے ہوئے، کو-پروڈکشن مارکیٹ فیچر کیش گرانٹس کیٹیگری متعارف کرائی۔
- اس زمرے میں پہلا انعام کورینجی (غائب ہونے والا پھول) کو دیا گیا، جس کی ہدایت کاری پائل سیٹھی نے کی تھی اور اسے تھانیکاچلم ایس اے نے پروڈیوس کیا تھا۔
- دوسرا انعام سنجو سریندرن کی ہدایت کاری اور پرمود سنکر کی پروڈیوس کردہ کوٹھیاں - فشرز آف مین کو ملا۔
- تیسرا انعام آل ٹین ہیڈز آف راون کو دیا گیا، جس کی ہدایت کاری پرانجل دعا نے کی تھی اور اسے بیچ کوان ٹران نے پروڈیوس کیا تھا۔
اس کے علاوہ باغی بیچارے کا بہترین پچ کے لیے خصوصی تذکرہ کیا گیا، جس کی ہدایت کاری سمیت پروہت نے کی تھی اور اسے چپی بابو اور ابھیشیک شرما نے پروڈیوس کیا تھا۔
ایک خصوصی پہل میں، فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو بھی فلم بازار میں فرانسیسی مندوبین کی شرکت کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ شام کا اختتام ویوز 2025 کے ایک ٹیزر کے ساتھ ہوا، جس میں فلم بازار کے دلچسپ مستقبل کی ایک جھلک پیش کی گئی۔
اس تقریب میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور این ایف ڈی سی کے ایم ڈی جناب پرتھل کماراور وزارت اطلاعات و نشریات میں فلموں کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ورندا منوہر دیسائی نے خطاب کیا۔ فلم بازار کے مشیر جیروم پیلارڈ، معروف اداکار اویناش تیواری اور معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا بھی موجود تھے۔
اس تقریب نے داستان گوئی اور اختراع کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی وراثت کی توثیق کی، فلم بازار 2025 کے لیے اسٹیج کو ترتیب دیا۔اس تقریب میں پہلے سے ہی دیکھے گئے جوش و خروش کے ساتھ، اگلے سال کا ایڈیشن ایک اور سال کی زمینی کامیابیوں اور متحرک سنیمائی تعاون کابھروسہ دلاتا ہے۔
********
ش ح۔ا گ ۔اش ق
(U: 2910)
(Release ID: 2076952)
Visitor Counter : 10