نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بہار اپریل 2025 میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور پیرا گیمز کی میزبانی کرے گا: ڈاکٹر منڈاویہ
پہلی بار، کھیلو انڈیا ایک مقام/ریاست میں دو کھیلوں کی میزبانی کے سمر اولمپکس ماڈل کو اپنائے گا
Posted On:
21 NOV 2024 5:20PM by PIB Delhi
بہار اگلے سال اپریل میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت ایک فلیگ شپ تقریب ہے، کھیلو انڈیا کے نقشے میں بہار ایک نیا اضافہ ہوگا۔
پہلی بار اور سمر اولمپکس کی طرز پر، کھیلو انڈیا پیرا گیمز بھی بہار میں منعقد ہوں گے۔ پیرا گیمز یوتھ گیمز کے بعد منعقد ہوں گے اور دونوں گیمز کے درمیان 10 سے 15 دن کا وقفہ ہوگا۔ پیرا گیمز کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال دہلی میں منعقد ہوا تھا۔
مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل کود ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن کھیلو انڈیا گیمز کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔ اس وژن کے مطابق بہار کھیلوں کے ایک نہیں بلکہ دو ایڈیشنز کی میزبانی کرے گا۔ 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں کھیل اہم رول اداکریں گے۔ بہار نے حال ہی میں کھیلوں کے بڑے مقابلوں کی میزبانی کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘
بہار نے حال ہی میں راجگیر میں خواتین کی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔ اسی چیمپئن شپ میں ہندوستان نے پیرس اولمپک کی چاندی کے تمغہ کی فاتح چین کو شکست دے کر براعظمی خطاب برقرار رکھا۔
اس سے قبل کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 اس سال جنوری میں تمل ناڈو میں منعقد ہوئے تھے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ، "ہم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پورے ملک میں دستیاب سہولیات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔‘‘ بہار کا بھرپور ثقافتی تنوع ہرکسی کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں اہم ہے۔کسی ریاست کے ورثے کا تحفظ اور اس کا جشن منانا مضبوط ملک کی تعمیر کے لیے اہم ہے۔
بہار بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور زمینی سطح پر کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنے کے وزارت کے منصوبوں کا ایک لازمی حصہ ہے۔
ہنر کی نشوونما کھیلو انڈیا پروگرام کا مرکز ہے اور بہار بھی محکمہ کھیل کود کے ترقیاتی پروگراموں کا ایک بڑا فائدہ اٹھانے والوں میں سے ہے۔ بہار میں 38 کھیلو انڈیا سینٹر اور ایک کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس ہے جو ہر سطح کے کھلاڑیوں کی خدمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایس اے آئی کے 3تربیتی مراکز بھی ہیں۔
بہار میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے بارے میں مزید تفصیلات کاآنے والے ہفتوں میں اشتراک کیا جائے گا۔
************
ش ح۔م ش ۔ ج ا
(U: 2897)
(Release ID: 2076887)