وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

پچپنویں آئی ایف ایف آئی میں ’’باسیماز وومب‘‘ اور ’’لونیز‘‘ پیش کی گئیں: انسانی جدوجہد کا عمیق جائزہ


’’باسیماز وومب‘‘ ایک نوجوان عورت کی امیدوں اور امنگوں کی شدید کہانی بیان کرتی ہے۔

’’یہ فلم امید اور خوابوں سے جڑے جذبات کو بخوبی اجاگر کرتی ہے۔‘‘ : اداکارہ،میکسین ڈینس

’’ہمیں مزید ہندوستانی-کینیڈین تعاون کی ضرورت ہے تاکہ آرٹسٹک فلموں کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘ : ہدایتکار ، بابیک علیاسا

’’لونیز‘‘ محبت کی کہانی ہے، جو زندگی میں سب سے طاقتور جذبہ ہے۔

’’اس فلم کی کہانی محبت کے گہرے پہلوؤں کو بیان کرتی ہے۔‘‘ : اداکار ،لیچ میکیویچ

 میں ہندوستانی سنیما کے متحرک انداز سے متاثر ہوا ہوں۔‘‘ : اداکار ،لیچ میکیویچ

پچپنویں بین الاقوامی فلمی میلے  (آئی ایف ایف آئی)میں ’سینما آف دی ورلڈ‘ زمرے کے تحت دو شاندار فلمیں پیش کی گئیں: ایک کینیڈین فلم ’’باسیماز وومب‘‘ اور دوسری  پولش فلم’’لونیز‘‘۔ یہ فلمیں بصیرت افروز ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کی تخلیق ہیں، جو گہرے موضوعات کی عکاسی کرتی ہیں جیسے کہ  سماجی دباؤ، شناخت کی تلاش، کفارہ، امید، اور ایک بہتر زندگی کی جستجو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-5-1R077.jpg

میڈیا سے گفتگو کے دوران، ’’باسیماز وومب‘‘کے ہدایتکار اور اداکار بابیک علیاسا نے انکشاف کیا کہ فلم کی کہانی بھارتی سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کی کہانیوں سے متاثر ہے۔ جب موسیقی کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایک شعوری فیصلہ تھا تاکہ سامعین کے جذبات  سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

بھارتی اور کینیڈین سنیما کا موازنہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں فیچر فلمیں کم بنتی ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ آرٹ فلموں کو فروغ دینے کے لیے مزید ہندوستانی-کینیڈین تعاون ضروری ہے۔

اداکارہ میکسین ڈینس نے فلم کی کہانی کو شدید جذباتی قرار دیا اور اپنے کردار ’’باسیما‘‘ کو ایک ایسی نوجوان خاتون کے طور پر بیان کیا جو امیدوں اور امنگوں سے بھرپور ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موسیقی شامل نہ کرنا ایک تخلیقی فیصلہ تھا، جس کا مقصد سنیما کی روایتی حدود کو توڑنا تھا، نہ کہ کسی آسان انتخاب پر انحصار کرنا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کردار کی تیاری کے لیے انہیں کئی سروگیسی دستاویزی فلمیں دیکھنی پڑیں اور شامی لہجے کے ساتھ فرانسیسی اور عربی بولنا سیکھنا پڑا، جو ایک مشکل لیکن دلچسپ تجربہ تھا۔

اداکارہ نیکول-سلوی لیگاردے، جو فلم میں مخالف کردار ادا کرتی ہیں، نے اس فلم کو اپنے کردار کے لیے ایک ذاتی سفر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کردار جذباتی زخموں کا حامل ہے، جو مرحم  کی تلاش میں ہے۔ نیکول نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کینیڈا میں مشکل موسمی حالات کا بھی ذکر کیا۔

’’لونیز‘‘کی اداکارہ ایلیسجا اسٹاسیویچ نے بتایا کہ ان کے کردار کے لیے اہم جسمانی تبدیلیوں کی ضرورت تھی، جن میں وزن میں تبدیلیاں شامل تھیں، جس کی وجہ سے یہ کردار بہت محنت طلب تھا۔ انہوں نے اپنی 11 سالہ تھیٹر کی تربیت کو سراہا، جس نے ان کے کردار کے جذباتی پہلو کے لیے تیاری میں مدد کی۔

اداکار لیچ میکیویچ نے فلم میں محبت کے مرکزی موضوع پر روشنی ڈالی اور  اسے زندگی میں ایک طاقتور قوت قرار دیا۔ انہوں نے فلم کی موسیقی کے بارے میں کہا کہ یہ کرداروں کے جذبات سے ہم آہنگ ہے۔ لیچ نے ہندوستانی سنیما کے متحرک اور وسیع طرز کا پولش سنیما کے زیادہ خاموش لہجوں کے ساتھ موازنہ کیا اور ہندوستان کے انداز میں فلمیں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

فلموں کے بارے میں:

باسیماز وومب:

یہ کہانی ایک نوجوان شامی عورت کے گرد گھومتی ہے، جس کا شوہر کینیڈا سے بغیر درست دستاویزات کے ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔ اپنے شوہر سے دوبارہ ملنے کے لیے بیچین، وہ جعلی پاسپورٹ کے بدلے سروگیٹ بننے پر آمادہ ہو جاتی ہے۔ لیکن جلد ہی اسے یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی حاملہ ہے، جس سے اسے یہ دل دہلا دینے والا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو چھوڑ دے۔

لونیز:
ایریک اور کارولکا، جو ایک نئی شروعات کے خواہاں مثالی کردار ہیں، جیل سے رہائی پانے کے بعد فطرت کی گود میں اپنے ماضی سے دور امن تلاش کرنے نکلتے ہیں۔ ایریک اپنی بیٹی، جیسیکا، کو بہتر زندگی دینے کی خواہش رکھتا ہے۔ دونوں پولینڈ بھر میں ایک نئے مستقبل کی تعمیر کے لیے سفر کرتے ہیں، لیکن ان کے منصوبے اس وقت خطرے میں پڑ جاتے ہیں جب کارولکا شدید بیمار ہو جاتی ہے اور جس علاج کی اسے ضرورت ہے، وہ ان کی استطاعت سے باہر ہے۔

پریس کانفرنس دیکھنے کے لیے:

۔۔۔۔

 

PIB IFFI CAST AND CREW |ش ح۔  ش ا ر۔ م ت ۔                                              

U–2877

iffi reel

(Release ID: 2076693) Visitor Counter : 7