وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

اینتھون مولر  نے بھارت کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں  ایک دلچسپ ماسٹر کلاس میں بارکو کی ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی کو پیش کیا


’ہمارا تین نکاتی منصوبہ یہ ہے: فلم بینوں کو تعلیم دینا، پوسٹ پروڈکشن ہاؤسوں کو راغب کرنا، اور نمائش ہالز کی حوصلہ افزائی کرنا‘: اینتھون  مولر

بارکو کی ایچ ڈی آر شاندار کنٹراسٹ اور غیر معمولی یکسانیت پیش کرتی ہے

پانچویں دن کا آغاز مندوبین کے لیے ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی کی ارتقاء کے ساتھ ہوا، جو 55ویں آئی ایف ایف آئی کے دوران کلا اکیڈمی، گوا میں پیش کی گئی۔ دن کی پہلی ماسٹرکلاس، ’پوسٹ پروڈکشن اور ایچ ڈی آر کی جانب سفر کے لیے لیزر‘ پر، بارکو سینما کے گلوبل اسٹریٹجک ڈائریکٹر، جناب اینتھون  مولر نے شاندار انداز میں پیش کی۔ انہوں نے سامعین کو بارکو کی پیٹنٹ شدہ ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی کے ساتھ پوسٹ پروڈکشن اور پروجیکشن کے مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-3-1BV24.jpg

ابتداء میں، انٹون مولر نے ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی کے سینما پر اثرات پر ایک آڈیو ویژول پریزنٹیشن کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا، جس کے بعد انہوں نے تقریباً آدھے گھنٹے کا ایک معلوماتی اور دلچسپ سیشن پیش کیا۔ یہ سیشن ایک پیچیدہ موضوع پر تھا، جسے اینتھون  نے نہایت سادہ اور آسان انداز میں واضح کیا۔

ایچ ڈی دور میں، ہر کوئی ایل ای ڈی یا کیو ایل ای ڈی اسکرینوں سے واقف ہے، اور یہاں تک کہ آئی فون یا آئی پیڈ پر ایچ ڈی آر اسکرینز بھی کافی مقبول ہیں۔ لیکن سینما پروجیکشن یا پوسٹ پروڈکشن کے کام میں، ایچ ڈی آر کو استعمال کرنا، وہ بھی لیزر ٹیکنالوجی کے ساتھ، ایک انقلابی تصور ہے۔ اینتھون کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں 99 فیصد پوسٹ پروڈکشن ہاؤسز اب بھی لیمپ پر مبنی سیٹ اپ استعمال کر تے  ہیں۔

بارکو کے ذریعے، اینتھون اس منظرنامے کو تبدیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق، اس مقصد کے حصول کے لیے وہ ’’تین نکاتی حکمت عملی‘‘ پر عمل کر رہے ہیں:اور وہ یہ ہے  فلم بینوں کو تعلیم دینا ،  پوسٹ پروڈکشن ہاؤسز کو راغب کرنا اور نمائش ہالز کی حوصلہ افزائی کرنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-3-2SBYU.jpg

پورے ماسٹرکلاس کے دوران، اینتھون مولر نے خاص طور پر ایچ ڈی آر کی ایس ڈی آر پر فوقیت کو اجاگر کیا اور اپنی بات کو مثالوں، وضاحتوں اور شماریاتی حقائق کے ذریعے ثابت کیا۔ سامعین نے ڈیجیٹل پروجیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے لیمپ پر مبنی پروجیکشن سے لیزر پر مبنی ایچ ڈی آر تک کے سفر کو نہایت دلچسپ انداز میں دریافت کیا۔

لیزر ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی سینما بنانے اور دیکھنے کے شعبے میں موجودہ ایس ڈی آر سے ایک بہت بڑی ترقی ہوگی۔ اینتھون کے دعوؤں کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی زیادہ اخراجاتی طور پر مؤثر بھی ہوگی۔ اینتھون نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بارکو کی ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی کے مستقل استعمال کی وجہ سے ان کا معیار بہت بلند ہو گیا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے گھر کے تمام اسکریننگ سسٹمز کو لیزر پر مبنی ایچ ڈی آر میں اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

اینتھون نے یہ تسلیم کیا کہ فلم بینوں کو آنے والے دنوں میں اس ٹیکنالوجی کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بارکو  ، پہلے امریکہ اور پھر پچھلے ہفتے لندن میں اپنی ٹیکنالوجی لانچ کرکےاس سمت میں پہلے ہی پیش رفت کر رہا ہے۔ مزید برآں، بارکو نے چھ فلموں کے عنوانات حاصل کیے ہیں جو ان کے سیٹ اپ کے ذریعے بنائی اور پروجیکٹ کی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں، اینتھون نے واضح طور پر ذکر کیا کہ بہتر کلر گریڈنگ اور کنٹراسٹ کے ساتھ، بارکو ٹیکنالوجی زیادہ لچکداریت فراہم کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آنے والی نسلیں بلیک اینڈ وائٹ کلاسیک فلموں سے کم متاثر ہوں گی۔ بلکہ، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گہرے سیاہ اور روشن سفید کے زیادہ واضح امتزاج کی پیشکش، مونوکروم فلموں کو دیکھنے کے تجربے کو زیادہ دلچسپ اور دل موہ لینے والا بنائے گی۔

اینتھون کے وعدے کے ساتھ کہ بارکو کی لیزر ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی شاندار کنٹراسٹ اور غیر معمولی یکسانیت فراہم کرے گی، فلمی شائقین مستقبل کے روشن امکانات کے ساتھ ہال سے رخصت ہوئے۔

۔۔۔۔

 

ش ح۔  ش ا ر۔ م ت ۔                                              

U–2876

iffi reel

(Release ID: 2076669) Visitor Counter : 8


Read this release in: Konkani , Marathi , Hindi , English