وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav
iffi banner

بھارتی روایات اور ثقافت کو آگے بڑھانے کے لیے’’گھراٹ گنپتی‘‘ ایک ایماندارانہ کوشش : فلم ساز نوجوت باندی واڈیکر


’’لیول کراس‘‘ انسانی جذبات کو پار کرنے سے متعلق فلم ہے: آدم ایوب

#افی وڈ، 22 نومبر 2024

مراٹھی فلم ’’گھراٹ گنپتی‘‘   کے ہدایت کار نوجوت نریندر باندی واڈیکر کا کہنا ہے کہ  یہ فلم بھارتی روایات، ثقافت اور اقدار کو آگے بڑھانے کی ایک ایماندارانہ کوشش ہے، جو وہ محسوس کرتے ہیں کہ  ایسے جذبات  کسی نہ کسی طرح جدید بھارت میں کھو رہے ہیں۔ آج کے دور میں مشترکہ خاندان کا تصور بھی کمزور ہو رہا ہے۔ بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر ایوارڈ کے لیے 55ویں آئی ایف ایف آئی میں مقابلہ کرنے والے فلم ساز نے بیان دیا کہ ان کی فلم مختلف تفریحی اور ہنگامہ خیز حالات کے ذریعے تمام خاندان کے افراد کے درمیان باہمی تعلقات کی جانچ کرتی ہے۔ وہ آج 55ویں بین الاقوامی فلمی میلے (افی ) میں پی آئی بی کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بات کر رہے تھے۔

’’گھراٹ گنپتی‘‘کے موسیقار سنکیت سانے نے کہا کہ انہوں نے اس فلم کے لیے موسیقی اس انداز میں تیار کی ہے کہ یہ سامعین کو بھارتی ثقافت سے جوڑ دے؛ تاکہ ہر بھارتی دل کے ساتھ ایک جذباتی تعلق قائم ہو سکے۔

یہ فلم مہاراشٹر کے دلکش کونکن ساحل پر مبنی ہے؛ تاہم، فلم میں دکھایا گیا قدیم مہاراشٹری طرز کا  گھر اصل میں کیرالہ میں ہے! اس تناظر میں، باندی واڈیکر نے کہا کہ قدرتی خوبصورتی پورے بھارت میں وافر مقدار میں موجود ہے اور  ہمیں اس کے لیے بھارت سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-11-1VI3M.jpg

مراٹھی فیچر فلم ’’گھراٹ گنپتی‘‘ کا منظر

’’گھراٹ گنپتی‘‘ کی ایگزیکٹو معاون  پروڈیوسر، اشونی پارانجپے نے بیان دیا کہ وہ کہانی سننے کے پہلے ہی دن فلم کے بارے میں قائل ہوگئیں۔ ’’گھراٹ گنپتی‘‘قبولیت، ترقی پذیر روایات اور ایک ہندوستانی خاندان کے پیچیدہ تعلقات کی تلاش کرتی ہے۔ ہنسی اور آنسو کے درمیان’’گھراٹ گنپتی‘‘  محبت، شناخت، اور ثقافتی روح کو گنپتی کے رنگین تہوار کے دوران دریافت کرتی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر نے بھی  ذکر کیا کہ اسکرپٹ میں مضبوط خواتین کردار ہیں۔ فلم ایک شمالی ہندوستان کی لڑکی کی کہانی پیش کرتی ہے جو گنپتی کے تہوار کے دوران ایک مہاراشٹرین خاندان کے ساتھ کونکن آتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار نیکیتا دتہ، بھوشن پردھان، اجنکیا دیو، اشونی بھاوے، سنجے مونے، شبھانگی لاٹکر، اور شبھانگی گوکھلے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-11-26V9E.jpg

پریس کانفرنس میں مہاراشٹر کی فلم ’’گھراٹ گنپتی‘‘ اور ملیالم فلم ’لیول کراس‘ کی ٹیمیں

ملیالم فلم ’لیول کراس‘  کے  ہدایت کار ، اسکرین پلے کے مصنف  اور مرکزی اداکار بھی پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر ارفا ز ایوب نے اپنے پروجیکٹ کو ’’سیریل فلم‘‘  قرار دیا، جس میں مقام بھی ایک کردار کی طرح ہے! فلم یہ دکھاتی ہے کہ زندگی کتنی غیر یقینی ہے! ارفا ز ایوب نے مزید کہا کہ یہ فلم دو افراد کو دو متضاد سماجی سطحوں سے پیش کرتی ہے جو ظاہری طور پر بہت مختلف نظر آتے ہیں۔ لیکن فلم یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ انسانی جذبات گہرے سطح پر ایک جیسے ہیں۔ یہ فلم خاموشی سے یہ بتاتی ہے کہ حال ماضی کی باقیات ہے، جو کہ کہانی میں پوشیدہ ہے۔ یہ بقا کی کہانی انسانی جذبات کی متضاد نقطہ نظر اور لطیف علامتوں کے ساتھ تہوں میں بٹی ہوئی ہے۔

’لیول کراس‘  تیونس میں سہاراریگستان میں فلمائی گئی ہے۔ اس مقام کا انتخاب ڈائریکٹر نے اس لیے کیا کہ وہ چاہتا تھا کہ ناظرین ایک نئے مقام کو دیکھیں اور اسے ’’سیریل، خیالی دنیا‘‘ کے طور پر تسلیم کریں، جیسا کہ اسکرپٹ کا تقاضہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیونس میں فلمائی جانے والی پہلی بھارتی فلم ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ ’’وقت اور جگہ سے ماوراء ایک خیالی سرزمین میں سیٹ، یہ فلم جذبات، خیالات، اور عقائد کی خوبصورتی سے کھوج کرتی ہے‘‘۔

اپنے پروجیکٹ کے لیے مثالی مقام تلاش کرنے کے تجربات کو مشترک کرتے ہوئے، ارفا ز ایوب نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے مقامی تیونسی لائن پروڈیوسر کے ساتھ صحرا میں میلوں پیدل چلے تاکہ ایسے مقام تک پہنچ سکیں جہاں کوئی سڑک نہیں تھی!

ارفا ز ایوب کے والد، آدم ایوب، جو ایک ملیالم ٹی وی کے ایک  پیشہ ور ہیں، نے ’لیول کراس‘ کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ پریس کانفرنس میں، فلمی صنعت کے تجربہ کار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے کئی بار اسکرپٹ دوبارہ لکھی۔ ، آدم ایوب نے کہا کہ یہ فلم انسانی جذبات سے تجاوز کرنے سے متعلق  کہانی ہے۔انہوں نے ناظرین کو مشورہ دیا کہ وہ فلم کو اختتام تک دیکھیں، کیونکہ کہانی میں آخری منظر تک ایک موڑ موجود ہے! یہ حیرت انگیز بصری تجربے اور دلکش آواز کے ڈیزائن کے ساتھ ایک منفرد سنیما تجربہ فراہم کرتی ہے۔

مرکزی اداکارہ املا پال نے انکشاف کیا کہ ان کا کردار ایک تھرلر ڈرامے میں جو کئی موڑ سے بھرا ہوا ہے، پیچیدہ تھا  اور اس کردار میں کئی تہیں ہیں ۔ املا پال نے ’’غیر متوقع صحرا کی صورتحال‘‘ میں شوٹنگ کے اپنے دلچسپ تجربے کا اشتراک کیا۔ انہوں نے یاد کیا کہ شوٹنگ کے آخری دن ایک طوفان دیکھنے کا موقع ملا!

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-11-37F5C.jpg

ملیالم فیچر فلم ’لیول کراس‘ کا ایک منظر

تھرلر ڈرامے لیول کراس کی کاسٹ میں آصف علی اور شرف الدین بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ا ر ۔ن  م۔

U- 2835

iffi reel

(Release ID: 2076263) Visitor Counter : 46