وزارت اطلاعات ونشریات
’سن فلاور ویئر دی فرسٹ ونز ٹو نو‘ کو لوک داستانوں اور میرے بچپن کے تجربے سے ترغیب حاصل ہے: ڈائریکٹر چدانند ایس نائک
سنیما کا سفر شروع کرنے کے خواہشمند فلم سازوں کے لیے شارٹ فلم ایک بہترین شکل ہے: چدانند ایس نائک
#اِفّی ووڈ، 22 نومبر 2024
پچپنویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) میں آج منعقدہ ایک دلچسپ پریس کانفرنس میں، مشہور مختصر فلم Sunflowers Were the First Ones to Know کی ٹیم نے میڈیا کے ساتھ اس فلمی جوہر کی تیاری کے بارے میں اپنے فہم و ادراک پیش کئے۔
بات چیت کے دوران، ڈائریکٹر چدانند ایس نائک نے انکشاف کیا کہ Sunflowers Were the First Ones to Know کی جڑیں ہندوستانی لوک داستانوں اور اس کے بچپن کے تجربات میں پنہاں ہیں، جو روایتی کہانیوں اور ذاتی یادوں کی شاعرانہ خوبصورتی کو یکجا کرتی ہے۔ انہوں نے اس فلم کو ’’حقیقی زندگی کے تجربے کا ایک شاعرانہ اظہار‘‘ کے طور پر بیان کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ پروجیکٹ کس طرح ثقافتی موضوعات اور داستان گوئی کی ان کی تلاش کی عکاسی کرتا ہے۔
ایک فلم ساز کے طور پر ان کے سفر کے بارے میں پوچھے جانے پر، چدانند نے نوجوان اور خواہشمند فلم سازوں کے لیے مختصر فلموں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’شارٹ فلم، فلم سازوں کے لیے اپنا سینما کا سفر شروع کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، جو انہیں مختلف انداز، تکنیک اور داستان گوئی کی مختلف شکلوں کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بطور فلمساز، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ فلم اپنے ناظرین کے لیے قابل قدر اضافہ ثابت ہو، وہ ہمیشہ وقت، جگہ اور لاگت کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
فلم سازی کا عمل بھی اتنا ہی قابل ذکر تھا، جس میں پروڈکشن ڈیزائنر پرناو کھوت نے محدود وسائل کے اندر اندر فلم کو مکمل کرنے کے چیلنجوں پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایف ٹی آئی آئی، پونے کی جانب سے تیار کی گئی فلم، Sunflowers We the First Ones to Know ایک ایسا پروجیکٹ تھا جس نے ہمیں تخلیقی طور پر سوچنے اور ہمارے لیے دستیاب محدود رہنما خطوط اور وسائل کے اندر اختراعی حل تلاش کرنے پر مجبور کیا۔‘‘
فلم Sunflowers We the First Ones to Know نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کے زمرے میں باضابطہ طور پر 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ یہ قابل ذکر کامیابی کانز فلم فیسٹیول کے لا سینیف سلیکشن میں فلم کے پہلے انعام کی حصولیابی کے بعد ہے، جس نے ہندوستانی لوک کہانیوں اور روایات سے متاثر کنڑ زبان کے اس پروجیکٹ کے لیے عالمی سطح پر شناخت حاصل کی ہے۔
فلم کے بارے میں:
کلر | 16' | 2023 | کنڑ
ایک بوڑھی عورت کی کہانی جو گاؤں کا ایک مرغ چوری کرلیتی ہے، جو برادری میں انتشار کا سبب بنتا ہے۔ مرغ کو واپس لانے کے لیے، بوڑھی عورت کے خاندان کو گاؤں بدر کرنے کے لیے ایک پیشین گوئی کی جاتی ہے۔
کاسٹ اور عملہ
ڈائریکٹر چدانند ایس نائک
پروڈیوسر ایف ٹی آئی آئی، پونے
اسکرین رائٹر چدانند ایس نائک
ایڈیٹر منوج وی
سینماٹوگرافر سورج ٹھاکر
*************
(ش ح ۔ش ب۔م ر(
U.No. 2816
(Release ID: 2076097)
Visitor Counter : 13