وزارت اطلاعات ونشریات
پچپن ویں اِفّی میں ملک پر مرکوز زمرہ : آسٹریلیا سیگمنٹ کے تحت 'فورس آف نیچر: دی ڈرائی 2' کی نمائش
رابرٹ کنّولی نے ہندوستانی سنیما کو عالمی برج قرار دیا، بین الاقوامی کہانی کاری میں اِفّی کے کردار کی ستائش کی
آسٹریلوی سنیما کی متحرک اور تجدیدی روایت کا جشن مناتے ہوئے، گوا میں منعقدہ 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) میں "کنٹری فوکس: آسٹریلیا سیگمنٹ" کے تحت خصوصی پیش کش کے طور پر فورس آف نیچر: دی ڈرائی 2 کی نمائش کی گئی۔ ڈائریکٹر، کہانی نگار ، اور پروڈیوسر رابرٹ کنّولی نے آج گوا میں میڈیا سے بات کی۔
فلم میں پانچ خواتین کی کہانی بتائی گئی ہے، جو دور افتادہ بیابان میں ایگزیکٹو ریٹریٹ پر جاتی ہیں، لیکن ان میں سے صرف چار واپس لوٹتی ہیں۔ فیڈرل پولیس ایجنٹ ایرون فالک لاپتہ خاتون کی قسمت کا پتہ لگانے کے لئے گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ جب وہ پر اسرار حالات کے انکشاف کی کوشش شروع کرتے ہیں ،تو اسی مبہم صورت حال میں اپنے بچپن کی سربستہ یادیں دوبارہ سامنے آنا شروع ہو جاتی ہیں، جو اس راز سے وابستہ ہیں کہ واقعی کیا کچھ پیش آیاتھا۔
سنیمائی ذہانت کی مثال فلم میں حصول انصاف، خاندان کی وفاداری، اور ماضی کی جذباتی یادوں کے موضوعات کو سمیٹا گیا ہے۔ یہ دلکش سنسنی خیز فلم ہے ،جو کشیدگی سے بھرپور تفتیش کو قابل کردار پر مبنی قصہ نگاری سے جوڑتی ہے، جس کو آسٹریلیا کے دیہی علاقوں کے نامساعد پس منظر میں ترتیب دیا گیا ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، رابرٹ کنّولی نے ہندوستانی سنیما کے لیے اپنی بھرپور ستائش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سنیما کے ذریعے ہندوستان کے بارے میں جانتے ہیں، اور مجھے کھچا کھچ بھری ہوئی ہندوستانی محفل میں نمائش کرنا واقعی پسند آیا۔" جب ان سے اپنی فلموں کے مناظر کی اہمیت کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے ان کے اہم کردار پر زور دیا، انہیں اپنی کہانیوں میں 'انتہائی اہم' اورحتی کہ خصوصی 'کردار' کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ لوگوں پر مناظر کے اثرات کو سمجھنا بامعنی بیانیہ تیار کرنے کے لیے ضروری ہے۔
سینما کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے، ہدایت کار نے اس مسئلے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور کہ "یہ ایک اہم مسئلہ ہے، اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو ایسی فلمیں بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کرے۔"
اپنے اختتامی کلمات میں، انہوں نے ہندوستانی سنیما کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی اور رسائی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ نوٹ کیا کہ ان فلموں کو آسٹریلیا میں شائقین بڑی تعداد میں دیکھتے ہیں۔ ڈائریکٹر نے اِفّی کی شان میں بھی بہت باتیں کیں اور اسے "دنیا کی چند دلچسپ کہانیوں کی تیاری کی بنیاد" قرار دیا۔
*****
U.No:2803
ش ح۔م ش ع۔ق ر
(Release ID: 2076030)
Visitor Counter : 14