قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہمارا سمودھان، ہمارا سمان


جمہوریت اور انسانی حقوق کو  قائم رکھنا

Posted On: 22 NOV 2024 2:20PM by PIB Delhi

تعارف

26 نومبر 1949 کو اپنایا گیا اور 26 جنوری 1950 کو نافذ ہونے والا ہندوستانی آئین ایک بنیادی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے جو ہندوستان کے جمہوری، سیکولر اور مساوات پر مبنی فریم ورک کی وضاحت کرتا ہے۔ پچھلی سات دہائیوں کے دوران، اس نے ملک کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کے ذریعے رہنمائی کی ہےاور  انصاف، آزادی، مساوات، اور بھائی چارے کو یقینی بنایا ہے- جو ہندوستان کی حکمرانی کے بنیادی اصول ہیں۔ یہ اقدار ہر سال سمودھان دیوس یا یوم آئین کے موقع پر منائی جاتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011AZY.png

ہندوستان کی آئینی روح کا جشن

یوم آئین یا سمودھان دیوس ہر سال 26 نومبر کو ہندوستانی آئین کو اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ شہریوں میں آئینی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش میں، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت نے 19 نومبر 2015 کو اعلان کیا  تھا کہ حکومت ہند ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منائے گی۔ یہ مشاہدہ ان جمہوری اصولوں کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے جو قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔ آئینی نظریات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، ہمارا سمودھان، ہمارا سمان مہم شروع کی گئی ہے۔

Image

"ہمارا سمودھان، ہمارا سمان" مہم

اس عزم کے مطابق، "ہمارا سمودھان، ہمارا سمان" مہم جو 24 جنوری 2024 کو ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر کے ذریعہ نئی دہلی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں  شروع کی گئی تھی، کا مقصد آئین کے بارے میں شہریوں کی سمجھ کو گہرا کرنا ہے۔ سال بھر جاری رہنے والی یہ مہم ہندوستانی معاشرے کی تشکیل میں آئین کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور شہریوں کو ان کے قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بنیادی اصول ہر ہندوستانی کے ذہن میں  گونجتے رہیں۔ یہ مہم درج ذیل اہداف کو فروغ دیتی ہے:

  1. آئینی بیداری پیدا کرنا: "ہمارا سمودھان، ہمارا سمان" عوام کے لیے آئین کے بنیادی اصولوں کو آسان اور مقبول بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس سے شہریوں کو انصاف، مساوات، آزادی اور بھائی چارے کی ان اقدار کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے جنہیں آئین فروغ دیتا ہے۔ علاقائی تقریبات، ورکشاپس اور سیمینارز کے ذریعے، مہم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام پس منظر کے لوگوں کو اس ضروری علم تک رسائی حاصل ہو۔
  2. قانونی حقوق اور ذمہ داریوں کو فروغ دینا: یہ مہم لوگوں کو ہندوستانی آئین کے تحت ان کے قانونی حقوق، فرائض اور استحقاق کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ افراد کو اپنے حقوق کا دعوی کرنے کا اختیار دیتا ہے اور یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ وہ ملک اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے حقوق پر بات چیت میں حصہ لیں، بشمول آئین کی طرف سے ضمانت دیے گئے بنیادی حقوق، جیسے مساوات کا حق، آزادی اظہار کا حق، اور منصفانہ مقدمے کا حق۔
  3. ذیلی مہمات اور موضوعاتی اقدامات: اصل مہم کے علاوہ، آئینی علم اور جمہوری مصروفیت کے مخصوص پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تین بڑے ذیلی موضوعات کا آغاز کیا گیا:

سب کو نیاے ، ہر گھر نیاے: یہ ذیلی مہم اس بات کو یقینی بنانے پر  توجہ مرکوز کرتی  ہے کہ ہر شہری تک انصاف کی رسائی ہو۔ یہ شہریوں کے لیے قانونی امداد کی خدمات کے ذریعے، یا اصلاحات کے ذریعے جس کا مقصد پورے ہندوستان میں قانونی اداروں کی رسائی کو بڑھانا ہے ، انصاف کے حصول کے لیے قانونی طریقہ کار کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتی ہے، چاہے وہ عدالتوں میں ہو ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031ZVL.png

نو بھارت، نو سنکلپ

یہ اقدام شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو جمہوری عمل میں فعال حصہ دار سمجھیں۔ آئینی اقدار کا احترام اور ان کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ترقی پسند اور جامع قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے شہریوں میں ایک "نیا عزم" پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BZJ5.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GGWC.png

ودھی جاگرتی ابھیان

ودھی جاگرتی ابھیان کا مقصد لوگوں کو، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں، ان کے قانونی حقوق اور ان تک رسائی کے طریقہ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ یہ مہم ان مختلف حقوق کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے جو قانون کے تحت شہریوں کو حاصل ہیں، بشمول سماجی بہبود کے فوائد، مثبت کارروائی کی پالیسیاں، اور پسماندہ کمیونٹیز کے لیے قانونی تحفظات۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006F3XA.png

علاقائی تقریبات اور رابطہ کاری کے  اقدامات

سال بھر جاری رہنے والی "ہمارا سمودھان، ہمارا سمان" مہم بیکانیر میں اپنے پہلے علاقائی پروگرام سے شروع ہوئی، جس کا افتتاح چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے مارچ 2024 میں کیا تھا۔  اس کے بعد سے بیکانیر، پریاگ راج، اور اب گوہاٹی میں علاقائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، جن کا مقصد متنوع برادریوں تک  خاص طور پر شمال مشرق میں پہچنا اور پورے ہندوستان میں آئین کی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

ڈیجیٹل مصروفیت اور شہریوں کی شرکت

"ہمارا سمودھان، ہمارا سمان" مہم کا ایک اہم عنصر اس کا ڈیجیٹل مصروفیت کا جزو ہے۔ شہریوں کو مہم کے کلی  طور پر وقف  شدہ پورٹل کے ذریعے   جو تعلیم، مصروفیت اور عمل کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔اس پورٹل کے ذریعے شہری آئین کے بارے میں اپنے علم کو جانچنے کے لیے ویڈیوز، مضامین، انفوگرافکس اور کوئز جیسے وسائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ شہریوں کو عہد لینے اور ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں آئین کے کردار کے بارے میں آن لائن مباحثوں میں حصہ لینے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

2047 کے لیے ہندوستان کے وژن کی تشکیل میں مہم کا کردار

جمہوریہ کے طور پر ہندوستان کے 75 ویں سال کے ایک حصے کے طور پر، "ہمارا سمودھان، ہمارا سمان" مہم 2047 تک وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن کی حمایت کرتی ہے۔ یہ شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ آئینی اقدار کی پاسداری  کریں، جمہوری اصولوں کا احترام کریں، اور قانونی اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں  جو ملک کے مستقبل کو تشکیل دیتی ہیں۔ آئینی بیداری اور اس کے عملی اطلاق کو فروغ دے کر، مہم کا مقصد شہریوں کو آئین کی حفاظت کرنے اور ایک جامع، جمہوری اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر میں تعاون کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

معیاری قانونی امداد کی فراہمی میں حکومت کا کردار

دشا (انصاف تک مکمل رسائی کے لیے اختراعی حل تیار کرنا) اسکیم:

دشا کے تحت ٹیلی لا پروگرام پسماندہ افراد کو پنچایت کی سطح پر کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) میں ویڈیو یا ٹیلی فونک مشاورت کے ذریعے ماقبل  قانونی چارہ جوئی کے مرحلے پر مفت قانونی مشورہ کے لیے وکلاء کے پینل سے جوڑتا ہے۔ 2017 میں لانچ کیا گیا، یہ ٹیلی لا موبائل ایپ کے ذریعے بھی قابل رسائی ہے۔ پیرا لیگل والنٹیئرز (پی ایل ویز) ثالث کے طور پر کام کرتے ہیں اورشہریوں اور سروس کے درمیان فرق کو ختم کرتے ہیں، جبکہ ولیج لیول کے کاروباری افراد (وی ایل ایز) رجسٹریشن میں مدد کرتے ہیں۔ ریاستی رابطہ کار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موثر نفاذ کو یقینی بناتے ہیں۔

نیا بندھو (مفت قانونی خدمات):

نیا بندھو حکومت ہند کا ایک پہل ہے جو موبائل ٹکنالوجی کے ذریعے پسماندہ استفادہ کنندگان کو مفت قانونی خدمات پیش کرنے کے خواہشمند پریکٹس کرنے والے وکلاء کو جوڑتا ہے۔ محکمہ انصاف کا مقصد ہر ہائی کورٹ میں پرو بونو(مفت) پینلز قائم کر کے اس نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے، جو متعلقہ عدالتوں کے ذریعے منظم  کیا جاتا  اور چلایا جاتا ہے۔  یہ پروگرام کے بہترین اثر کے لیے عدالتی نظام میں موثر انضمام کو یقینی بنائے گا۔

نتیجہ

ہمارا سمودھان، ہمارا سمان، آئین میں درج انصاف، مساوات اور آزادی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مہم نہ صرف قانونی بیداری کو فروغ دے رہی ہے بلکہ گاؤں سے لے کر شہری مراکز تک ہر شہری کو اپنے حقوق کے تحفظ کے  لیے ذرائع کے ساتھ بااختیار بنا رہی ہے۔

حوالہ:

پی ڈی ایف میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

******

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.2798


(Release ID: 2075983) Visitor Counter : 14