صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے لوک منتھن-2024 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی

Posted On: 22 NOV 2024 12:25PM by PIB Delhi

بھارت کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (22 نومبر 2024) حیدرآباد، تلنگانہ میں لوک منتھن-2024 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

1.jfif

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے لوک منتھن کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی ستائش  کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی بھرپور ثقافت، روایات اور ورثے میں اتحاد کے تانے بانے کو مضبوط کرنے کی ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہریوں کو ہندوستان کی ثقافتی اوردانشورانہ وراثت کو سمجھنا چاہیے اور ہماری قابل قدر روایات کو مضبوط کرنا چاہیے۔

2.jfif

صدرجمہوریہ نے کہا کہ تنوع ہمارے بنیادی اتحاد کو خوبصورتی کی قوس و قزح فراہم کرتا ہے۔ چاہے ہم جنگل میں رہنے والے ہوں،چاہے دیہات میں یا شہر کے رہنے والے ہوں، ہم سب ہندوستانی ہیں۔ قومی اتحاد کے اس جذبے نے تمام چیلنجز کے باوجود ہمیں متحد رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں سے ہمارے معاشرے کو تقسیم اور کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہمارے فطری اتحاد کو توڑنے کے لیے مصنوعی تفریق پیدا کی گئی ہے، لیکن ہندوستانیت کے جذبے سے سرشار ہمارے شہریوں نے قومی اتحاد کی مشعل کوہمیشہ روشن رکھا ہے۔

3.jfif

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی نظریہ کا اثر زمانہ قدیم سے ہی دنیا میں دور دور تک پھیلا ہوا ہے۔ ہندوستان کے مذہبی عقائد، فن، موسیقی، ٹیکنالوجی، طبی نظام، زبان اور ادب کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔ ہندوستانی فلسفیانہ نظام ایسا پہلانظام تھا جنہوں نے عالمی برادری کو مثالی زندگی کی اقدار کا تحفہ دیا۔لہٰذا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی ان شاندار روایات کو مضبوطی فراہم کریں۔

4.jfif

صدر جمہوریہ نے کہا کہ صدیوں سے سامراج اور نوآبادیاتی طاقتوں نے نہ صرف ہندوستان کا معاشی طور پر استحصال کیا بلکہ ہمارے سماجی تانے بانے کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی۔ بھرپور فکری ہماری روایات کو حقیر سمجھنے والے حکمرانوں نے شہریوں میں ثقافتی احساس کمتری پیدا کیا۔ ہم پر ایسی روایات مسلط کی گئیں جو ہمارے اتحاد کے لیے مضر تھیں۔ صدیوں کی غلامی کے باعث ہمارے شہری غلامی کی ذہنیت کا شکار ہو گئے۔ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے شہریوں میں‘نیشن فرسٹ’(ملک پہلے) کا جذبہ بیدار کرنا ضروری ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لوک منتھن اس جذبے کو پھیلا رہا ہے۔

5.jfif

صدرجمہوریہ کی تقریر پر نظرثانی کے لئے یہاں کلک کریں

Please click here to see the President's Speech

********

 (ش ح۔ ش م ۔ م ا)

UNO -2796


(Release ID: 2075954) Visitor Counter : 18