وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

شمال مشرق سے لداخ: غیر فیچر فلمیں، افّی  2024 میں مرکزی  مقام پر فائز ہورہی ہیں


بیداری، رہنمائی، اور دستاویزی فلموں کے لیے مالی معاونت کے لیے غیر فیچر فلموں کی جیوری ایڈووکیٹ

جیوری نے، شمال مشرق میں غیر فیچر فلموں کی مالی اعانت کے لیے این ایف ڈی سی کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی

ہمیں میڈیا اور فلم کلبوں میں دستاویزی فلموں اور غیر فیچر فلموں کے بارے میں مزید بات کرنے کی ضرورت ہے: وندنا کوہلی

گوا میں ہندوستان کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (افّی) میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، ہندوستانی پینوراما نان فیچر فلمز جیوری کے چیئر پرسن، جناب سبّیہ نالاموتھو نے اشتراک کیا کہ "ہمیں پورے ملک سے 250 سے زیادہ اندراجات موصول ہوئے، جن میں شمال مشرق سے ایک قابل ذکر تعداد ہے"۔ انہوں  نے مزید کہا کہ "کالج کے طلباء اور نوجوان تخلیق کاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فلمسازوں نے اپنے اندراجات جمع کرائے ہیں۔ مواد اور کہانی سنانا کلیدی انتخابی معیار رہاہے"۔

جیوری کی ایک رکن محترمہ شالینی شاہ نے افتتاحی فلم کے طور پر لداخی فلم کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے "ایک نادر اور قابل فخر موقع" قرار دیا۔  انہوں  نے ہریانوی سنیما میں ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی،  اور  ہنر میں بہتری کو  کلی طور پر وقف  شدہ  سرپرستی کے اقدامات سے منسوب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21-3-1ZY97.jpg

جیوری نے غیر فیچر فلموں پر روشنی ڈالنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ وندنا کوہلی نے کہا کہ "ہمیں میڈیا میں ان فلموں کے بارے میں مزید بات کرنے کی ضرورت ہے اور سامعین اور فلم سازوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے فلم کلب بنانے کی ضرورت ہے۔" انہوں   نے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیا اور  اس بات کی نشاندہی کی کہ اگرچہ مواد اکثر غیر معمولی ہوتا ہے، ایڈیٹنگ اور کہانی سنانے کا ہنر پیشہ ورانہ رہنمائی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ابھرتے ہوئے رجحانات پر غور کرتے ہوئے، جیوری نے شمال مشرق سے اندراجات میں ایک امید افزا اضافہ نوٹ کیا۔ انہوں نے شہری فلم سازوں کی کوششوں کو بھی سراہا، جو دور دراز علاقوں کا سفر کر کے پراثر دستاویزی فلمیں بنا رہے ہیں، جیسا کہ یہ  اس سال کئی منتخب فلموں کے موضوعات میں جھلکتا ہے۔

پینل نے اجتماعی طور پر دستاویزی فلم سازی کے لیے زیادہ تعاون کا مطالبہ کیا، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ قابل عمل پلیٹ فارمز کی کمی ان کی رسائی میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارموں سے  اپیل کی کہ وہ غیر فیچر فلموں کو چلانے اور فروغ دینے میں پیش پیش رہیں۔  انہوں نے کہا  کہ"بیداری پیدا کرنا، فنڈنگ، اور فروغ کے لیے ایک منظم چینل اس صنف کی حمایت کے لیے اہم ہیں"۔

جیوری نے یہ بھی تجویز کیا کہ حکومت مالی مدد فراہم کرنے کے لیے انفرادی غیر فیچر فلم پروجیکٹس کے لیے سی ایس آر فنڈز منتقل کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ انہوں نے دستاویزی وسائل کی پہل  کے ساتھ ساتھ شمال مشرق میں غیر فیچر فلموں کی مالی معاونت کے لیے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے حالیہ اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

نان فیچر فلم جیوری، جس میں سات ممبران شامل ہیں، جناب سبّیہ نالاموتھو کی سربراہی میں ہے، جو ایک مشہور دستاویزی فلم ساز اور ایف ٹی آئی آئی کے سابق طالب علم ہیں، جو متعدد ایوارڈز کے وصول کنندہ ہیں، جن میں باوقار وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، پانچ نیشنل فلم ایوارڈ اور کئی بین الاقوامی اور قومی فلمی میلوں کے لیے جیوری کے طور پر خدمات  شامل ہیں۔  غیر فیچر جیوری نے مندرجہ ذیل ممبران کو تشکیل دیا، جن کے پاس بہت سی مشہور فلمیں ہیں، اور جو انفرادی طور پر مختلف فلمی اداروں اور پیشوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ اجتماعی طور پر مالا مال اور متنوع ہندوستانی فلمی برادری کی نمائندگی کرتے ہیں:

افّی - 2024 کے لیے غیر فیچر فلم جیوری پر مشتمل ہے:

  1. جناب  سبّیہ نالالموتھو  (چیئرپرسن)
  2. جناب رجنی کانت اچاریہ، پروڈیوسر اور فلم ڈائریکٹر
  3. جناب رونیل ہاوبام، فلم ڈائریکٹر
  4. محترمہ اوشا دیشپانڈے، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر
  5. محترمہ وندنا کوہلی، فلم ڈائریکٹر اور رائٹر
  6. جناب متھن چندر چودھری، فلم ڈائریکٹر
  7. محترمہ شالینی شاہ، فلم ڈائریکٹر

پریس کانفرنس کے اختتام پر، محترمہ وندنا کوہلی نے تبصرہ کیا کہ "ہمیں دستاویزی فلموں کو سمجھنے، ان کا ادراک کرنے اور ان کا جشن منانے کی ضرورت ہے۔" جناب سید ربیع ہاشمی نے پریس کانفرنس کی نظامت کی۔

افّی -  2024 میں، 262 فلموں کے اسپیکٹرم سے منتخب کردہ انڈین پینوراما میں 20 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔  نان فیچر فلموں کا پیکج ابھرتے ہوئے اور قائم فلم سازوں کی دستاویز، تحقیق، تفریح ​​اور عصری ہندوستانی اقدار کی عکاسی کرنے کی صلاحیت کی مثال پیش کرتا ہے۔ غیر فیچر کیٹیگری میں افتتاحی فلم کے لیے جیوری کا انتخاب ’گھر جیسا کچھ (لداخی) ہے، جس کی ہدایت کاری جناب ہرش سنگانی نے کی ہے۔

پچپن واں  افّی ،  فلم سازوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، جو عالمی فلمی برادری کے اندر مکالمے، اختراع اور تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2067711

 

************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:2751

iffi reel

(Release ID: 2075598) Visitor Counter : 9