وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی  گئی کہ ملک کے تمام حصوں کو انڈین پینورما میں استحقاق کے مطابق نمائندگی ملے: ہما نشو شیکھر کھٹوا، جیوری ممبر


 انڈین پینو رما ہندوستان اور ہندوستانی سنیما کے تنوع کو ظاہر کرتا ہے: پریا کرشنسوامی

جیوری نے ملک کے تمام خطوں سے آنے والے ٹیلنٹ، فلموں اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کی کوشش کی: منوج جوشی

ہندوستانی پینورما جیوری نے  اِفّی 2024 میں ہندوستانی سنیما میں آئندہ رجحانات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی  کوششوں کو اجاگر کیا

اِفّی 2024 میں انڈین پینورما کے فیچر فلمز سیکشن کے جیوری اراکین نے اظہار خیال کیا کہ  384  فلموں میں سے 20 ہندوستانی فلموں کا انتخاب ایک مشکل کام تھا اور اس اِفّی کے لیے فلموں کا انتخاب نہ کیے جانے کو فلموں کے معیار پر  کوئی بیانیہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ وہ آج 55ویں اِفّی 2024 کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ہندوستانی پینورما کے انتخاب کے عمل پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے، نامور فلم ساز ہمانشو شیکھر کھٹوانے وضاحت کی کہ جیوری کے ارکان کے لیے یہ ایک مشکل کام تھا کیونکہ یہ سبھی ملک کے مختلف حصوں سے آئے تھے اور یہ یقین دہانی  چاہتے تھے کہ ملک کے تمام حصوں میں  استحقاق کے مطابق  نمائندگی حاصل کریں. 13 جیوریوں کے پینل نے سیکشن میں بہترین پچیس فلموں کا فیصلہ کرنے کے لیے بیالیس دن تک غور کیا۔ کھٹوا نے مزید کہا کہ گوا ،شوٹنگ کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلم سازوں کو گوا میں شوٹنگ کے دوران تمام مطلوبہ مدد ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21-1-1LGTT.jpg

اس موقع پر جیوری کے رکن منوج جوشی نے کہا کہ جیوری نے ملک کے تمام خطوں سے آنے والے ٹیلنٹ، فلموں اور تخلیقی صلاحیتوں کو انصاف دینے کی کوشش کی۔ جناب جوشی نے مزید کہا "ہم دنیا کے ابتدائی کہانی سنانے والے ہیں۔ کہانیاں سنانا ہمارے خون میں شامل ہے۔ اور ہم دنیا میں بہترین مواد فراہم کرنے والے ملک سے تعلق رکھتے  ہیں" ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21-1-224K1.jpg

جیوری ممبر رتنوتم سین گپتا نے کہا کہ اِفّی 2024 میں ہندوستانی پینورما فلمیں  ہندوستان اور ہندوستانی سنیما کے اس تنوع کو ظاہر کرتی ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ، اگرچہ یہ میلہ صرف 10 دن تک چلتا ہے، لیکن اس کے  کئی حصوں میں فلموں کی وسیع اقسام اور زمروں کی نمائش ہوتی ہے۔

جیوری ممبر آشو تریکھا نے کہا کہ سنیما اپنے آپ میں ایک مذہب ہے اور اس کا انتخاب انتہائی احتیاط اور  ایمانداری سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل ایفیکٹس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس طرح کے تمام شعبوں میں ہندوستانی سنیما نئے معیارات قائم کر رہا ہے اور  وہ عالمی معیارات کے برابر ہے۔

جیوری ممبر پریا کرشن سوامی نے آج ہندوستانی سنیما میں موجود تھیمیٹک انڈرکرنٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کس طرح نئے فلم ساز آرٹ کے فارم اور نئی سنیما کی زبان کو  پیش کررہے ہیں۔ فلموں کاباریکی سے انتخاب  کرکے  جیوری اراکین کی کوشش  کا مقصد فلم سازی میں آنے والے رجحانات کو ظاہر کرنااور ہندوستانی سنیما کی مختلف قسموں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔

سشمیتا مکھرجی، اوینم گوتم، ایس ایم۔ پاٹل، نیلابھ کول، سوشانت مشرا، ارون کمار بوس اور سمیر ہنچاٹے دیگر جیوری  ارکان ہیں  جو پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ کانفرنس کی نظامت راجتھ چندرن نے کی۔

انڈین پینورما، انڈیا کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول (اِفّی) کا ایک فلیگ شپ سیکشن، اِفّی کے 55 ویں ایڈیشن میں نمائش کے لیے 25 فیچر فلمیں اور 20 غیر فیچر فلمیں ہیں۔ 25 فیچر فلموں کے پیکیج کو مرکزی دھارے کے سنیما کی 5 فلموں سمیت 384 ہم عصر ہندوستانی فیچر فلموں کے وسیع میدان میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ انڈین پینورما 2024 کی افتتاحی فلم کے لیے جیوری کا انتخاب "سوتنتریہ ویر ساورکر (ہندی)" ہے، جس کی ہدایت کاری جناب رندیپ ہڈا نے کی ہے۔

 

انڈین پینورما فیچر فلمز جیوری  ارکان: 

  1. جناب منوج جوشی، اداکار
  2. محترمہ سشمیتا مکھرجی، اداکار
  3. جناب ہمانشو شیکھر کھٹوا، فلم ڈائریکٹر
  4. جناب اونم گوتم سنگھ، فلم ڈائریکٹر
  5. جناب آشو تریکھا، فلم ڈائریکٹر
  6. جناب ایس ایم پاٹل، فلم ڈائریکٹر اور مصنف
  7. جناب نیلبھ کول، سینماٹوگرافر اور فلم ڈائریکٹر
  8. جناب سشانت مشرا، فلم ڈائریکٹر
  9. جناب ارون کمار بوس، پرساد انسٹی ٹیوٹ کے سابق ایچ او ڈی اور ساؤنڈ انجینئر
  10. محترمہ رتنوتما سین گپتا، مصنفہ اور ایڈیٹر
  11. جناب سمیر ہنچاٹے، فلم ڈائریکٹر
  12. محترمہ پریا کرشن سوامی، فلم ڈائریکٹر

 

انڈین پینورما کے بارے میں

انڈین پینورما کو 1978 میں اِفّی کے حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ سنیما آرٹ کی مدد سے ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور ورثے کے ساتھ ہندوستانی فلموں کو فروغ دیا جاسکے۔ اپنے آغاز سے ہی، انڈین پینورما سال کی بہترین بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے پوری طرح وقف ہے۔ انڈین پینورما سیکشن کے لیے منتخب کردہ فلمیں، فلم آرٹ کے فروغ کے مقصد  سے، ہندوستان اور بیرون ملک بین الاقوامی فلم فیسٹیولز، دو طرفہ ثقافتی تبادلے کے پروگراموں اور خصوصی انڈین فلم فیسٹیولز کے تحت منعقد ہونے والے انڈین فلم ویکس میں غیر منافع بخش نمائش کے لیے بھی دکھائی جائیں گی۔

مزید  جانکاری کے لیے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2067711

 

******

)ش ح –اس-  م ذ(

U.N. 2748

iffi reel

(Release ID: 2075594) Visitor Counter : 13