محنت اور روزگار کی وزارت
وزارت نےای پی ایف او کو آدھار پر مبنی او ٹی پی کے ذریعے ملازمین کے لیے یو اے این کو فعال کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
مرکزی حکومت کی اسکیموں کے تحت آجروں اور ملازمین کو فوائد حاصل کرنے میں مدد کے لیے آدھار پر مبنی او ٹی پی کے ذریعے یو اے این کو فعال بنانا
Posted On:
21 NOV 2024 2:02PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے پہلے ہی وزارتوں / محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو آدھار پیمنٹ برج کے ذریعے سبسڈی / ترغیبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور 100فیصد بایومیٹرک آدھار تصدیق کو یقینی بنائیں۔ مرکزی بجٹ 2024-25 میں اعلان کردہ ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ای ایل آئی) اسکیم سے زیادہ سے زیادہ آجروں اور ملازمین کو فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت محنت اور روزگار نے ای پی ایف او کو ہدایت دی ہے کہ وہ آجروں کے ساتھ مہم کے انداز میں کام کرے اور ملازمین کے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کو فعال کرنے کو یقینی بنائے۔ ای پی ایف او مؤثر رابطہ کاری کے لیے اپنے زونل اور علاقائی دفاتر کو شامل کرے گا۔
شناختی دستاویز کے طور پر آدھار کا استعمال حکومت کی ترسیل کے عمل کو آسان بناتا ہے، شفافیت اور کارکردگی کو بڑھاتا ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ استفادہ کنندگان اپنی واجبات کو بغیر کسی رکاوٹ کے حاصل کریں۔ آدھار پر مبنی تصدیق کسی شخص کی شناخت کو ثابت کرنے کے لیے متعدد دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت کو ختم کرتی ہے۔
پہلے مرحلے میں، آجروں کو موجودہ مالی سال میں 30 نومبر 2024 تک شامل ہونے والے اپنے تمام ملازمین کے لیے آدھار پر مبنی او ٹی پی کے ذریعے یو اے این ایکٹیویشن کا عمل مکمل کرنا ہوگا، جو کہ تازہ ترین جوائن کرنے والوں سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے عمل کو مکمل کرنا چاہیے۔
یو اے این ایکٹیویشن ملازمین کو ای پی ایف اوکی جامع آن لائن خدمات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرتا ہے، جس سے وہ اپنے پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کھاتوں کا مؤثر طریقے سے انتظام کر سکتے ہیں، پی ایف پاس بک کو دیکھ سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، پیسےنکالنے، پیشگی لینے ، یا ٹرانسفر کے لیے آن لائن دعوے جمع کر سکتے ہیں ، ذاتی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں اور حقیقی وقت میں اپنے دعووں کو پیروی کرسکتے ہیں ۔ اس سے ملازمین کو ای پی ایف او کی خدمات تک ساتوں دن 24 گھنٹے رسائی ان کے گھر سے حاصل رہتی ہے، جس کی وجہ سے ای پی ایف او دفاتر کے جسمانی دوروں کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے۔
ایکٹیویشن کا عمل آدھار پر مبنی او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) کا استعمال کرتے ہوئے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ آجروں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے ملازمین ذیل میں دیے گئے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے یو اے این کو فعال بنائیں:
- ای پی ایف او ،ممبر پورٹل پر جائیں۔
- "ایمپورٹینٹ لنکس" کے تحت "ایکٹیویٹ یو اے این " لنک پر کلک کریں۔
- یو اے این ، آدھار نمبر، نام، تاریخ پیدائش، اور آدھار سے منسلک موبائل نمبر درج کریں۔
- ملازمین کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا موبائل نمبر آدھار سے منسلک ہے، تاکہ ای پی ایف او کی ڈیجیٹل خدمات کی مکمل رینج تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
- آدھار او ٹی پی تصدیق سے اتفاق کریں۔
- اپنے آدھار سے منسلک موبائل نمبر پر او ٹی پی حاصل کرنے کے لیے "گیٹ اتھارائیزیشن پی آئی این" پر کلک کریں۔
- ایکٹیویشن مکمل کرنے کے لیے او ٹی پی درج کریں۔
- کامیاب ایکٹیویشن پر آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں، آگے بڑھتے ہوئے،یو اے این ایکٹیویشن میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی جدید ترین سہولت شامل ہوگی۔
******
U.No:1733
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2075457)
Visitor Counter : 90