نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
تعلیم تبدیلی کا سب سے بڑا محرک ہے : نائب صدرجمہوریہ
نوجوانوں میں مثالی عادات کو فروغ دینا انسانی ترقی کے لیے ضروری ہے: نائب صدرجمہوریہ
ہندوستان کی تبدیل کا سفر اس کے دیہی علاقوں، کسانوں اور دیہی طاقت میں مضمر ہے: نائب صدرجمہوریہ
نائب صدرجمہوریہ نے کہا-قومی تعلیمی پالیسی 2020 بچوں کو مہارتوں کے ذریعہ بااختیار بنائے گی
نائب صدر نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر جواہر نوودیہ ودیالیہ کے طلباء سے خطاب کیا
Posted On:
20 NOV 2024 5:13PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہویرہ نے آج کہا کہ تعلیم تبدیلی کا سب سے بڑا محرک ہے اور معاشرتی مساوات کے قیام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ‘تعلیم مساوات کو فروغ دیتی ہے اور تفاوت کو ختم کرتی ہے۔ وہ کردار جو تعلیم ہمارے اندر پیدا کرتی ہے، وہی ہمیں متعارف کرتا ہے۔’
عالمی یوم اطفال کے موقع پر جواہر نوودیہ ودیالیہ، کجرا، جھنجھنو، راجستھان کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہویرہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے نظم و ضبط، اقدار اور انسانی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ‘آپ کی عمر میں، اچھی اقدار کو فروغ دینا ضروری ہے۔ والدین کا احترام، اساتذہ کے سامنے جھکنا، بھائی چارے کو فروغ دینا اور نظم و ضبط کا مظاہرہ آپ کی زندگی کا لازمی جزہونا چاہیے’۔ انسانی ترقی کے لیے مثالی عادات کو پروان چڑھانا آپ کی ترجیح ہونی چاہیے۔‘‘ نوجوانوں کے لیے دستیاب مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا،’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج کی حکومت کی پالیسیوں نے آپ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور چمکانے کے لیے متعدد پلیٹ فارم بنائے ہیں۔’
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ‘آپ دیہی ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ یاد رکھیں،ہندوستان کی روح اس کے گاؤوں میں بستی ہے۔ ہماری جڑیں دیہی ہندوستان میں مضبوط ہیں اور ہمارے اَن داتا کسان بھی ان ہی علاقوں میں رہتے ہیں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتی راج اور بلدیاتی اداروں نے ہندوستان میں جمہوریت کی جڑوں تک مضبوط کیا ہے۔
نائب صدرجمہوریہ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی تعریف کرتے ہوئے اسے ‘گیم چینجر’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ‘تین دہائیوں کے بعد ہندوستان کو ایک نئی تعلیمی پالیسی ملی ہے جو طلباء کو کتابوں اور ڈگریوں کے بوجھ سے آزاد کر کے انہیں مہارتوں سے لیس کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔ یہ پالیسی بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ قوم بنانے کے اپنے وژن کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔’
نائب صدرجمہوریہ نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے دادا ،دادی کے نام پر درخت لگاکر ماحولیاتی حساسیت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے اداروں سے درخواست کی کہ اس پہل کو ‘مشن موڈ’ میں آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا، ‘جب آپ اس اسکول کو چھوڑیں گے، تو آپ کو ایسا مثالی کردار پیش کرنا چاہیے جو اس کی وقار میں اضافہ کرے۔’
نائب صدرجمہوریہ نے اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت پر مبنی قیادت اور حکمرانی کی تعریف کی، جس نے ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے اور پہچان حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔
اس موقع پر جناب جھابر سنگھ کھررا، وزیر مملکت برائے شہری ترقیات محکمہ، حکومتِ راجستھان، محترمہ پرسچی پانڈے، کمشنر نوودیہ ودیالیہ سمیتی اور جوائنٹ سکریٹری (وزارتِ تعلیم)، جناب سنجے کمار یادو، پرنسپل جے این وی کجرا، جھنجھنو اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
*********************************
(ش ح۔ م ش ۔ ص ج)
UR-2700
(Release ID: 2075158)
Visitor Counter : 30