مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسپیم کالز اور ایس ایم ایس سے نمٹنے کیلئے ٹی آراے آئی کے ذریعہ اٹھائے جارہے اقدامات

Posted On: 20 NOV 2024 4:41PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی) نے اسپیم کالز اور ایس ایم ایس کےاہم مسئلےسے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

  1. ٹھوس اقدامات کی وجہ سے اسپیم کالز کے خلاف شکایتوں میں کمی آئی: ٹی آر اے آئی نے 13 اگست 2024 کو ہدایت جاری کی تھی کہ جو بھی ادارہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروموشنل وائس کالز کرے گا، اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ ان میں تمام ٹیلی کام وسائل کومنقطع کرنا، دو سال کے لیے بلیک لسٹ کرنا اور بلیک لسٹنگ  کی مدت کے دوران نئے وسائل کی تخصیص پر پابندی شامل ہے۔ اس ہدایت کے نتیجے میں ایکسیس پرووائیڈرز نے وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں، جس سے اسپام کالز کے خلاف شکایات میں نمایاں کمی آئی۔ایکسز پرووائیڈرس کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق غیر رجسٹرڈ پیغام بھیجنے والوں کے خلاف درج شکایات کی تعداد   اگست 2024 میں 1.89 لاکھ تھی، جو ستمبر 2024 میں(اگست 2024سے 13 فیصد کمی کے ساتھ) 1.63 لاکھ اور اکتوبر 2024 میں (اگست 2024 سے 20 فیصد کمی کے ساتھ )1.51 لاکھ تک پہنچ گئی۔
  2. بہتر میسج ٹریس ایبلٹی کے نفاذ میں اچھی پیش رفت: پیغامات کی ٹریس ایبلٹی کو  بڑھانے کیلئے ٹی آر اے آئی نے 20 اگست 2024 کو ایک اور ہدایت جاری کی تھی جس میں کہا گیا کہ 1 نومبر 2024 سے سینڈرس/پرنسپل اداروں کی جانب سے وصول کنند ہ کو بھیجے گئے تمام پیغامات  کا ٹرائل قابل ٹریس ہونا ضروری ہے ۔ تمام ایکسیس پرووائیڈرز نے تکنیکی حل نافذ کیے ہیں۔تاہم تکنیکی اپ گریڈ کی سہولت دینے اور پرنسپل اداروں (پی ایز) اور ٹیلی مارکیٹرز (ٹی ایمز) کی چین کی تصدیق کے لیے 28 اکتوبر 2024 کو ہدایت نامے میں 30 نومبر 2024 تک کا وقت بڑھا دیا گیا۔

پرنسپل اداروں (پی ایز) اور رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (آر ٹی ایمز) کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور کارروائی  کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیےٹی آر اے آئی  کے تحت ویبینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پہلا ویبینار 12 نومبر 2024 کو ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا، جس میں آر بی آئی، سیبی، پی ایف آر ڈی اے اور آر ڈی اے آئی کے زیرانتظام اداروں کے  1000 سے زیادہ نمائندے شریک ہوئے۔ دوسرا ویبینار 19 نومبر 2024 کو ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ(وی آئی ایل) کے ساتھ ہوا جس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے محکمے کے  800 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی اور یہ ادارے آر بی آئی، سیبی، پی ایف آر ڈی اے اور آر ڈی اے آئی کے زیرانتظام چل رہے ہیں۔ اس سیریز میں دو سرا ویبنار 25 نومبر 2024 کو ہونے والا ہےاور یہ ٹاٹا ٹیلی سروسز لمیٹیڈ(ٹی ٹی ایل) کے ساتھ مل کر منعقد کیا جائے گا۔ صارفین کے امور کی وزارت، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے دیگر محکموں، آر بی آئی، سیبی، پی ایف آر ڈی اے  اورآئی آر ڈی اے آئی  کے ذریعے ریگولیٹ کیے جانے والے اداروں نیسکام، فن ٹیک ایسوسی ایشن فار کنزیومر ایمپاورمنٹ (ایف اے سی ای ) اور دیگر اداروں کو دعوت نامہ بھیجے گئے ہیں۔

ان کوششوں کے نتیجے میں، 13,000 سے زائد پرنسپل ادارے(پی ایز) نے اپنے چینز متعلقہ ایکسیس پرووائیڈرز کے ساتھ رجسٹر کر لیے ہیں اور رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ایکسیز پرووائیڈرس نے  تمام اہم  اداروں(پی ایز) اور رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز(آرٹی ایمز) کو متعدد وارننگ کے نوٹس بھیجے ہیں جنہوں نے ابھی تک ضروری تبدیلی نافذ نہیں کئے ہیں۔ سبھی پی ای اور ٹی ایمس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر چین کے اعلامیے کو پورا کریں کیونکہ کوئی بھی پیغام جو واضح کردہ ٹیلی مارکیٹر چین کی عمل آوری میں ناکام رہتا ہے تو اسے نامنظور کردیا جائے گا۔

************

ش ح۔ع ح ۔ ن م

 (U: 2696)


(Release ID: 2075134) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Marathi , Gujarati , Tamil