سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹی  روپڑپانی کے انتظام کی ایڈوانسڈ تربیت میں سب سے آگے ہے


خصوصی سرٹیفیکیشن پروگرام پائیدار صنعتی طریقوں کو فروغ دیتا ہے

Posted On: 20 NOV 2024 3:32PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) روپڑ نے حال ہی میں ٹرائیڈنٹ گروپ، جو کہ ٹیکسٹائل اور ہوم پروڈکٹس کے عالمی رہنما ہیں،  کے ملازمین کے لیے ’واٹر مینجمنٹ میں پیش رفت‘ پر ایک خصوصی سرٹیفیکیشن پروگرام مکمل کیا ہے۔ یہ پانچ روزہ پروگرام آئی آئی ٹی روپڑ کیمپس میں منعقد کیا گیا اور اس کا مقصد صنعتی اپیلی کیشنز کے لیے پانی کی صفائی کی پائیدارٹیکنالوجیز میں جدید ترین علم اور عملی تجربہ فراہم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00164ZZ.jpg

یہ پروگرام خاص طور پر ٹرائیڈنٹ کے تجربہ کار افرادی قوت کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس میں پانی کی ری سائیکلنگ، توانائی بچانے والے طریقے اور کیمیکل فری ٹریٹمنٹ سولیوشنز پر زور دیا گیا۔ آئی آئی ٹی روپڑ کے فیکلٹی ممبران اور محققین کی قیادت میں ماہرین کے سیشنز نے یہ یقینی بنایا کہ شرکاء کو اصولی علم اور عملی مہارت دونوں فراہم کی جائیں تاکہ وہ ٹرائیڈنٹ کی سہولتوں میں پانی کے انتظام اور پائیداری میں اختراع کو فروغ دے سکیں۔

شرکاء نے پروگرام کے کلاس روم کی تعلیم اور عملی لیبارٹری تربیت کے منفرد امتزاج کی تعریف کی، جس نے انہیں پانی کے انتظام کے ایڈوانسڈ سولیوشنز کے حقیقی دنیا کے اطلاق کا جائزہ لینے کا موقع دیا۔ یہ اقدام آئی آئی ٹی روپڑ کی صنعت اور اکیڈمیا کے مابین تعاون کو فروغ دینے اور صنعتی شعبوں میں پائیدار طریقوں کو اپنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

***********

 (ش ح۔ا گ ۔ش ہ ب)

U: 2693


(Release ID: 2075112) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil