جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ ایم جے ایس نے زمینی پانی نکالنے کے اجازت نامے کے لیے ‘‘بھو۔ نیر ’’  پورٹل کا آغاز کیا


‘‘بھو۔ نیر’’ خصوصیات میں پی اے این پر مبنی سنگل آئی ڈی  سسٹم اور کیو آر کوڈ کے ساتھ این او سی شامل ہیں۔

بھارت آبی ہفتہ 2024 کے لیے رسمی اختتام

Posted On: 20 NOV 2024 11:59AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HUKZ.png

جل شکتی کے عزت مآب وزیر جناب سی آر پاٹل نے 19 ستمبر 2024 کو انڈیا واٹر ویک 2024 کی اختتامی تقریب کے دوران نئے تیار کردہ "بھو نیر" پورٹل کو ڈیجیٹل طور پر لانچ کیا۔ زیر زمین پانی کا محکمہ  (سی جی ڈبلیو اے) نے وزارت جل شکتی کے تحت، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے تعاون سے، ملک بھر میں زمینی پانی کے ضابطے کو بہتر بنانے کے لیےیہ پورٹل شروع کیا ہے۔ بھو ۔ نیر پورٹل  زیر زمین پانی کے وسائل کے انتظام اور ان کو منظم کرنے کے لیے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس کا مقصد زمینی پانی کے استعمال میں شفافیت، کارکردگی اور پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00329LH.png

"بھو نیر" پورٹل کو زمینی پانی کے اخراج کو کنٹرول کرنے والے قانونی فریم ورک، ریاستی اور قومی سطح پر ضوابط کے بارے میں جامع تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی ڈیٹا بیس صارفین کو زمینی پانی  سے متعلق  ضابطوں کی تعمیل، پالیسیوں اور پائیدار طریقوں سے متعلق اہم معلومات تک رسائی  فراہم کرے گا۔

 یہ پورٹل متعدد صارف دوست خصوصیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ زمینی پانی نکالنے کے اجازت نامے حاصل کرنے والے پروجیکٹ کے حامیوں کو مساویانہ طریقہ سے پانی دستیاب کیا جا سکے۔ ایک آسان لیکن معلوماتی انٹرفیس، اور خصوصیات جیسے پی اے این پر مبنی سنگل آئی ڈی سسٹم، کیو آر کوڈ کے ساتھ این او سی  وغیرہ‘‘بھو۔ نیر’’ اپنے پچھلے ورژن این او سی اے پی کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

"بھو نیر" پورٹل، زمینی پانی کے ضابطے کو بلا رکاوٹ  اور سہل  بنا کر عزت مآب وزیر اعظم کے کاروبار کرنے میں آسانی کے وژن کو فروغ دینے کی طرف ایک اور قدم ہے۔

 پورٹل اب عوامی استعمال کے لیے کھلا ہے اور پروجیکٹ کے تمام حامی زمینی پانی کے اخراج سے متعلق سوالات، وضاحتیں، درخواست کی حیثیت سے باخبر رہنے، قانونی چارجز کی ادائیگی کے لیے پورٹل پر  رجوع کر سکتے ہیں۔

******

ش ح۔ش ب  ۔ ا ک م

U-NO.2679


(Release ID: 2075001) Visitor Counter : 4


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu