مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات ایکٹ، 2023 کے تحت براڈکاسٹنگ خدمات کی فراہمی کے لیے فریم ورک فار سروس آتھرائزیشن پر ٹی آر اے آئی کے مشاورتی پیپر پر تبصرے/ جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 19 NOV 2024 6:33PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 30 اکتوبر 2024 کو 'ٹیلی مواصلات ایکٹ 2023 کے تحت براڈکاسٹنگ خدمات کی فراہمی کے لیے سروس آتھرائزیشن کے فریم ورک پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر اسٹیک ہولڈروں کی طرف سے تحریری تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2024 اور جوابی تبصروں کے لیے 27 نومبر 2024 مقرر کی گئی تھی۔

کچھ اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخوں کو بالترتیب 27 نومبر 2024 اور 4 دسمبر 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید کسی توسیع کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے/جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں advbcs-2@trai.gov.inandjtadvisor-bcs@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/ معلومات کے لیے، جناب دیپک شرما، مشیر (بی اینڈ سی ایس)، ٹی آر اے آئی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907774 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

19-11-2024

U: 2650

 


(Release ID: 2074796) Visitor Counter : 5


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Tamil