نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
معذروں میں ہندوستان کی تہذیب الوہیت،عظمت اور روحانیت
کو دیکھتی ہے: نائب صدر جمہوریہ
تیز رفتار ڈجیٹل دنیا نوجوانوں کو حقیقی کھیل کے میدانوں سے دور ڈجیٹل کھیل کے میدانوں میں دھکیل رہی ہے: نائب صدر جمہوریہ کا اظہار تشویش
ہندوستان میں کھیلوں کے تئیں نظریہ میں ایک بڑی تبدیلی: نائب صدر جمہوریہ
قوم کی تعمیر میں خصوصی طور پر قابل افراد کا کردار ، گورننس مزید جامع ہوتی جا رہی ہے
معذوروں کے لیے ایکو سسٹم دستیاب ہے تاکہ وہ اپنی توانائی اور صلاحیت کو بروئے کار لا سکیں، ان کی امنگوں اور خوابوں کو پورا کیا جاسکے: نائب صدر جمہوریہ
خصوصی اولمپکس عالمی شمولیت کے لیے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے
Posted On:
19 NOV 2024 6:33PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج کہا کہ ''دنیا میں ہماری تہذیب منفرد ہے، یہ تہذیب و ثقافت 5000 (پانچ ہزار)سال سے زیادہ پرانی ہے۔ یہ عکاسی کرتا ہے- معذوروں میں ہم الوہیت دیکھتے ہیں، ہم عظمت دیکھتے ہیں، ہم روحانیت دیکھتے ہیں۔
آج نئی دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں اسپیشل اولمپکس ایشیا پیسیفک بوکسے اور باؤلنگ مقابلے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے، جناب جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ "ان کھیلوں کے ذریعے ہم ایک بہت اہم چیز کا جشن منا رہے ہیں اور وہ ہے شمولیت اور وقار کا۔ ایشیا پیسیفک میں خاص طور پر معذور افراد کے لیے، یہ ہندوستان کی ثقافتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ خصوصی طور اولمپکس عالمی شمولیت کے لیے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ "
ملک کے نوجوانوں کے ڈجیٹل جنون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ''اس موقع پر میں پورے سماج کے لیے ایک سنگین تشویش کا اظہار کرنا چاہوں گا اور یہ بہت سنگین ہے۔ یہ خطرناک حد تک تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ آج کی تیز رفتار ڈجیٹل دنیا میں ہمارے نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں پلاسٹک کی چھوٹی اسکرینوں کا استعمال کر رہے ہیں- موبائل! انہیں حقیقی کھیل کے میدانوں سے دور ڈجیٹل کھیل کے میدانوں میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ میں ہر والدین سے خاص طور پر کہوں گا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پلاسٹک کی اس چھوٹی اسکرین کی وجہ سے بچے حقیقی کھیل کے میدانوں سے محروم نہ ہوں۔ آئیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ڈجیٹل جنون بچوں، اس نسل کو سنسنی، روح، حقیقی کھیل کے میدان کی روشن خیالی سے محروم نہ کریں۔
خصوصی طور پر قابل اور باصلاحیت ایتھلیٹس کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا، "آپ نہ صرف میدان میں بلکہ زندگی کے کھیل میں بھی چمپئن ہیں جہاں آپ ان چیلنجوں کے خلاف فتح حاصل کرتے ہیں جن کا ہم میں سے بہت سے لوگ تصور بھی کر سکتے ہیں۔ ان کی کارکردگی کو دیکھنا بہت آسان ہے لیکن ذرا غور کریں، ذرا اس کے چہرے کی گہرائی میں جائیں۔ وہ ان چیلنجوں کا ساتوں دن چوبیس گھنٹے سامنا کرتے ہیں اور پھر بھی اپنے جوش، توانائی اور جوش کو دیکھتے ہیں۔
ناقابل تسخیر انسانی جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا، "تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ معذوری نے انسانی روح کو مسخر میں نہیں کیا ہے۔ انسانی روح تسخیر سے باہر ہے۔ انسانی روح خود سامنے آئے گی جو چیلنجوں کی شدت یا انتہا کے باوجود ہو سکتی ہے۔ جذبہ ناقابل شکست ہے۔"
زندگی میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب دھنکھر نے کہا- "کھیل بولی سے بالاتر ایک زبان ہے۔ کھیل لغت سے ماورا زبان ہے۔ کھیل ایک عالمگیر زبان ہے۔ کھیل تمام رکاوٹوں کو توڑ دیتا ہے۔ انسانیت کی طرف سے بیان کردہ تمام حدود، تنگ نظری کی جگہ کھیلوں سے دور ہو جاتی ہے۔ کھیل انسانی ذہن کو منفرد طور پر طاقت دیتے ہیں اور جب یہ خصوصی طور پر معذور بچوں، لڑکوں اور لڑکیوں اور بوڑھوں کے لیے کھیلوں کی بات ہوتی ہے تو یہ امید کی نئی روشنی پیدا کرتی ہے"۔
ملک میں کھیلوں کے تئیں تاثر میں تبدیلی کی عکاسی کرتے ہوئے جناب جگدیپ دھنکھر نے زور دیکر کہا- "ہم سب ہندوستان میں کھیلوں کے تئیں رویہ میں ایک زبردست تبدیلی محسوس کر سکتے ہیں۔ جب میں بچہ تھا، تو اکثر جو ہم سنتے تھے :
"پڑھوگے لکھوگے بنوگے نواب
کھیلوگے کودوگے بنوگے خراب"
خیال کھیلوں کے حامی نہیں تھا۔ کھیل پیچھے پیچھے چھوٹ گئے تھے ، اب زمانہ بدل گیا ہے۔ نیا منتر ہے:
"کتاب بھی ضروری کھیل بھی ضروری، دونوں کے بغیر زندگی ادھوری ہے "
انہوں نے مزید کہا - "کھیل کو اب غیر نصابی سرگرمی کے طور پر نہیں دیکھا جاتا۔ یہ تعلیم اور زندگی کا ایک اورلازمی حصہ ہے، کردار سازی کی گاڑی ہے، اتحاد کو فروغ دیتا ہے اور ہمیں قومی فخر سے دوچار کرتا ہے''۔
قوم کی تعمیر میں معذوروں کے کردار اور ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام کے ابھرنے پر زور دیتے ہوئے، جناب دھنکھر نے کہا -"قوم کی تعمیر میں خصوصی طور پر قابل افراد کا کردار ہے۔ سب سے بڑی متحرک طور پر پھلتی پھولتی جمہوریت بھارت - جس میں انسانیت کے چھٹے حصے کا گھر ہے۔ جمہوری عمل میں معذوروں کی شرکت کو یقینی بنانے اور اس کا جشن منا کر گورننس کو مزید جامع ہوتے دیکھا ہے۔ ہمارے جمہوری عمل میں الیکشن کمیشن نے تمام اقدامات کیے ہیں، ہر قدم بنیادی حق، کرہ ارض پر موجود کسی بھی فرد کے بنیادی حق، انتخابی بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے اس کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں حصہ دار بننے کے لیے اٹھایا گیا اور انہیں دستیاب کرایا گیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا - "بھارت ایک ایسی قوم ہے جو امید پیدا کرنے کے لیے ہاتھ پکڑتی ہے تاکہ ہر ایک کو بامقصد زندگی ملے"۔
نائب صدر جناب جگ دیپ دھنکھر یہ کہتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں مختلف مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاکہ معذوروں جو اپنی توانائی اور صلاحیت کو بروئے کار لا سکیں، اپنی امنگوں اور خوابوں کو پورا کر سکیں، اور اس کے لئے معذور افراد کے حقوق کا قانون 2016 میں منظور کیا گیا تھا۔ خصوصی قطاریں، گھر سے ووٹنگ، ای وی ایم ایس پر بریل فیچرز، اور بہت سے دوسرے اقدامات ہمارے انتخابی عمل کو متاثر کرتے ہیں۔ اس زمرے کے لیے اب تعلیم میں ریزرویشن کو 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) جو 2015 میں قائم کیا گیا تھا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ری ہیبلیٹیشن ( این آئی ایم ایچ آر) جو 2019 میں قائم کیا گیا مثبت اقدامات ہیں۔ گوالیار میں ہر قسم کے خصوصی طور پر معذور شہریوں کے لیے سنٹر فار ڈس ایبلٹی اسپورٹس قائم کیا جا رہا ہے"۔
*****
ش ح۔ ظ ا
UR No.2646
(Release ID: 2074777)
Visitor Counter : 17