وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی، ناگامنگلا میں ساتویں نیچروپیتھی ڈے کی تقریبات


یوگا، نیچروپیتھی اور آیوروید تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں: جناب پرتاپ راؤ جادھو

یوگاٹیک چیلنج کے فاتحین کو اعزاز دیا گیا؛ یوگا اور نیچروپیتھی پر 12 خصوصی اشاعتیں جاری کی گئیں

Posted On: 18 NOV 2024 6:58PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کی مرکزی کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی سی آر وائی این) کے زیراہتمام سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی آر آئی وائی این) ناگامنگلا میں ساتواں نیچروپیتھی ڈے منایا گیا۔ اس تقریب میں ہندوستان بھر سے 800 سے زیادہ ڈاکٹروں، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالروں نے شرکت کی، جو آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، مہاراشٹر، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور منی پور جیسی ریاستوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اس تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، ڈاکٹر راگھویندر راؤ، ڈائریکٹر، سی سی آر وائی این، ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر، چانسلر، ایس وی وائی اے ایس اے یونیورسٹی، ڈاکٹر منجوناتھ این کے، وائس چانسلر، ایس وی وائی اے ایس اے یونیورسٹی، ڈاکٹر پرشانت شیٹی، ممبر، گورننگ بورڈ، سی سی آر وائی این، جناب چیلوواریا سوامی، وزیر زراعت اور ایم ایل اے، ناگامنگلا شامل ہیں۔

 

 

ایک تحریری پیغام میں آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے نیچروپیتھی کو دوا کے ایک منفرد نظام کے طور پر اجاگر کیا جو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر صحت کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں یوگا اور نیچروپیتھی ڈائٹ سینٹر (وائی این ڈی سی) قائم کرنے کا مشورہ دیا اور یقین دلایا کہ حکومت ہند یوگا اور نیچروپیتھی کے نظام کے لیے مرکزی قانون سازی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

جناب جادھو نے تحقیق اور شواہد کی تیاری پر حکومت کی توجہ پر زور دیتے ہوئے کہا، ”ہم اعلیٰ سطحی تحقیق کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں 100 سے 200 بستروں کے ہسپتالوں کے ساتھ یوگا اینڈ نیچروپیتھی میں سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی آر آئی وائی این) جیسے تحقیقی اور تدریسی اداروں کا ایک سلسلہ بنانے جا رہے ہیں۔“ انہوں نے بتایا کہ دو سی آر آئی وائی این، ایک ناگامنگلا کرناٹک میں اور دوسرا جھجر ہریانہ میں پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ آیوروید ڈے 2024 پر، وزیر اعظم نے رائے پور، چھتیس گڑھ، اور کھوردہ، اوڈیشہ میں 100 بستروں کے نئے سی آر آئی وائی این کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آسام، آندھرا پردیش، اور کیرالہ میں اسی طرح کے اداروں کے لیے منصوبے جاری ہیں۔

محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش نے نیچروپیتھی کی لازوال حکمت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ”نیچروپیتھی ہمیں کھانا، پینا، عمل کرنا اور اعتدال میں رہنا سکھاتی ہے۔ یہ ہمیں خود نظم و نسق کے فن سے لیس کرتا ہے، جو ہمیں روحانی حصول کے لیے صحت مند رہنے کے قابل بناتا ہے۔ ہمیں حال میں رہنا چاہیے اور ماضی یا مستقبل پر غور نہیں کرنا چاہیے۔“

ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر نے یوگا اور نیچروپیتھی میں تحقیق کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں سی آر آئی وائی این کو اعلیٰ درجے کی تحقیق کے لیے عالمی مراکز کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں یوگاٹیک چیلنج کے جیتنے والوں کو اعزاز دینا بھی شامل تھا، جس نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ یوگا کو ملانے والے اختراعی اسٹارٹ اپ کو تسلیم کیا۔ 70 سے زیادہ اندراجات میں سے منتخب کردہ، ڈیوائس، آئی ٹی حل، اور پراپ اور ایکسسری جیسے زمروں میں 15 اسٹارٹ اپ نے فائنل میں جگہ بنائی: این ٹی سلوشنز نے ڈیوائس کے زمرے میں کامیابی حاصل کی۔ یوگا فار لائف حل کے زمرے میں فاتح کے طور پر ابھرا۔

یہ تقریب 18 سے 19 نومبر 2024 کو ہونے والی نیچروپیتھی پر آئندہ بین الاقوامی کانفرنس کے لیے پیش کش کے طور پر کام کرے گی جہاں عالمی ماہرین صحت اور تندرستی کے نئے محاذ تلاش کریں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

18-11-2024

U: 2603

 


(Release ID: 2074406) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada