قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
پورے ہندوستان میں سائبر سیکورٹی اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی کو مضبوط بنانے کی غرض سے انڈیا این سی ایکس 2024 کا باضابطہ افتتاح کیا گیا
Posted On:
18 NOV 2024 3:45PM by PIB Delhi
انڈیا نیشنل سائبر سیکورٹی ایکسرسائز (انڈیا این سی ایکس 2024)، ہندوستان کی سائبر سیکورٹی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے، جس کا افتتاح آج راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو) کے تعاون سے نیشنل سیکورٹی کونسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس) کے زیر اہتمام ایک ہائی پروفائل پروگرام میں کیا گیا۔ یہ 12روزہ مشق ہندوستان کے سائبر سیکورٹی کے پیشہ ور افراد اور قیادت کو جدید سائبر سیکورٹی، واقعاتی ردعمل کی صلاحیتوں اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی کے ساتھ ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل ایم یو نیر، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم (سبکدوش)، نیشنل سائبر سکیورٹی کوآرڈینیٹر، نے کہاکہ ‘‘بھارت این سی ایکس 2024 ہمارے ملک کے سائبر محافظوں اور رہنماؤں کو تکنیکی مشقوں سے لے کر اسٹریٹجک فیصلہ سازی تک کی مہارتوں سے لیس کرتا ہے اور ہر سطح پر بحران سے نمٹنے کے لیے یہ اقدام ہماری تیاری کو یقینی بناتا ہے۔
آر آر یو کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) بمل این پٹیل نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے سائبر سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں تعلیم، تحقیق اور اختراع کے انضمام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ مشق نہ صرف تکنیکی مہارتوں کو مضبوط کرتی ہے بلکہ باخبر فیصلہ سازی کے ذریعے قومی سطح کے سائبر بحرانوں سے نمٹنے کے لیے قیادت کو بھی تیار کرتی ہے۔’’
بھارت این سی ایکس 2024 کی اہم خصوصیات: اس مشق میں سائبر ڈیفنس اور واقعے کے ردعمل کے بارے میں سخت تربیت، آئی ٹی اور او ٹی سسٹمز پر سائبر حملوں کے لائیو فائر سمولیشنز اور حکومت اور صنعت کے شراکت داروں کے لیے باہمی تعاون کے پلیٹ فارم شامل ہیں۔ ایک اسٹریٹجک فیصلہ سازی کی مشق قومی سطح کے سائبر بحران میں فیصلہ سازی کی تقلید کرنے کے لیے تمام شعبوں سے سینئر انتظامیہ کو ایک ساتھ لائے گی، جس سے ان کی اعلی دباؤ کے حالات کا تزویراتی ذہانت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ سی آئی ایس او کے کنکلیو میں حکومتی، عوامی اور نجی شعبوں کے چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسرز شامل ہوں گے، جو بصیرت کا اشتراک کریں گے، پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے اور سائبر سکیورٹی میں تازہ ترین رجحانات اور حکومتی اقدامات کو تلاش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، بھارت سائبر سکیورٹی اسٹارٹ اپ نمائش ، ہندوستانی اسٹارٹ اپس سے اختراعی حل پیش کرے گی، جس میں ملک کے سائبر سکیورٹی انفراسٹرکچر کو بڑھانے میں ان کے کردار پر زور دیا جائے گا۔ اس مشق سے قیادت کی مصروفیت اور صلاحیت کی تعمیر بھی اجاگر ہوتی ہے اور یہ ابھرتے ہوئے سائبر چیلنجوں کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے۔
یہ تقریب 18 نومبر سے 29 نومبر 2024 تک جاری رہے گی۔ اس کا اختتام ایک جامع بات چیت کے ساتھ ہو گا تاکہ سائبر سکیورٹی کے تعلق سے بہترین طور طریقوں کو اپنایا جا سکے۔
***
ش ح۔ ک ا۔
U NO 2888
(Release ID: 2074294)
Visitor Counter : 21