وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نےاِفّی 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
اِفّی ہندوستان کی سنیما کی تکثیریت اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے: ڈاکٹر ایل مروگن
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج 20 سے 28 نومبر 2024 تک گوا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے 55ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم شراکت داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر مروگن نے فیسٹیول کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متحد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اورانہوں نے اس بات پر بھی خاص طور سے زور دیا کہ اِفّی کو گوا کے جشن اور ثقافتی تنوع کے متحرک جذبے کی عکاس ہونی چاہیے۔ انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ فیسٹیول کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تندہی سے تعاون کریں۔
وزیرموصوف نے ہندوستانی سنیما کے تنوع کا جشن منانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اِفّی کی اہمیت پر مزید زور دیا۔ ‘‘یہ ضروری ہے کہ یہ فیسٹیول ہندوستانی سنیما کو بنانے والی زبانوں، ثقافتوں اور روایات کے وسیع میدان کی نمائندگی کرے انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی فلموں سے لے کر قومی بلاک بسٹر تک، آئی ایف ایف آئی ہندوستانی سنیما کی تکثیریت کا حقیقی عکاس ہونا چاہیے،’’۔
ڈاکٹر موروگن نے عالمی میڈیا کی اس صلاحیت کو بھی اجاگر کیا کہ فیسٹیول کی رسائی اور نمائش کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے۔ انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آئی ایف ایف آئی نہ صرف پوری دنیا کی توجہ مبذول کرے بلکہ ہندوستانی سنیما اور عالمی سامعین کے درمیان بامعنی روابط کو بھی فروغ دے۔
ڈاکٹر مروگن نے بعد میں فیسٹیول کے اہم مقامات کا دورہ کیا، جن میں گوا میریٹ ریزورٹ اور پرومینیڈ شامل ہیں، جہاں فلم بازار کی نمائش کی جائے گی۔ انہوں نے کالا اکیڈمی اور انکس تھیٹر کا بھی دورہ کیا، جو آئی ایف ایف آئی اسکریننگ کے لیے اہم مقامات ہوں گے۔ انہوں نے ڈی بی گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا جس میں (اِفیئسٹ) بھی ہوگا، ایک ایسا تفریحی حصہ ، جو اس سال کے فیسٹول میں خاص توجہ کا مرکز ہے۔ ڈاکٹر مروگن نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، جہاں مہوتسو کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشنز کی ملٹی میڈیا نمائش سفرنامہ’ کے مقام دھاریہ سنگم کا بھی دورہ کیا۔
میٹنگ میں کئی سینئر افسران نے شرکت کی، جن میں گوا سرکار کے چیف سکریٹری ڈا کٹر وی کینڈا ویلو، وزارت اطلاعات و نشریات میں ڈائریکٹر جنرل (مغربی علاقہ)، محترمہ سمیتا وتس شرما،نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن مینیجنگ ڈائرکٹر جنرل جناب پرتھول کمار ، گوا حکومت میں اطلاعات اور تعلقات عامہ میں سکریٹری جناب رمیشن ورما، ایس پی شمالی گوا اکشت کوشل آئی پی ایس، ایس پی وی آئی پی سیکورٹی کرن پوڈوول اور تفریحی سوسائٹی، گوا کی جنرل مینیجرمحترمہ مرنال واکے، سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
ڈاکٹر مروگن کی جانب سےمختلف مقامات کا دورہ کئے جانے اور بات چیت سےاِفی 2024 کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنےکے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو مضبوطی حاصل ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔
(Release ID: 2074261)
Visitor Counter : 10