وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کو نائجر کے قومی ایوارڈ ’’گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجر‘‘ سے کیا گیا سرفراز
Posted On:
17 NOV 2024 8:11PM by PIB Delhi
وفاقی جمہوریہ نائجر کے صدر،عزت مآب بولا احمد ٹینوبو نے اسٹیٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی مدبرانہ صلاحیتوں اور ہندوستان-نائجر تعلقات کو فروغ دینے میں شاندار شراکت کے لئے قومی ایوارڈ ’’گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجر‘‘ سے نوازا ہے ۔ ایک عالمی طاقتور رہنما کے طور پر حاصل کی گئی پوزیشن اور ان کی تبدل پسند حکمرانی نے سب کے لیے اتحاد، امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا ہے۔
اس ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ اعزاز ہندوستان کے لوگوں اور ہندوستان اور نائجر کے درمیان دیرینہ تاریخی دوستی کو معنون کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تفویض گزاری دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور گلوبل ساؤتھ کی خواہشات کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو واضح کرتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1969 کے بعد اس اعزاز سے نوازے جانے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔
*********
ش ح ۔ ال
U-2566
(Release ID: 2074115)
Visitor Counter : 24
Read this release in:
Odia
,
Telugu
,
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam