وزارتِ تعلیم
بھارت کے وزیرِ تعلیم کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور گپتا-کلنسکی انڈیا انسٹی ٹیوٹ کے وفد سے ملاقات
جناب دھرمیندر پردھان نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا
بھارت میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کا آف شور کیمپس قائم کرنے پر تبادلۂ خیال
Posted On:
17 NOV 2024 5:57PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی (جے ایچ یو) کے صدر، جناب رونالڈ جے ڈینیئلز کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ اس وفد میں گپتا-کلنسکی انڈیا انسٹی ٹیوٹ (جی کے آئی آئی) کے عہدیدار بھی شامل تھے، جو جے ایچ یو کا ایک اندرونی ادارہ ہے جس کا مقصد تحقیق، تعلیم، پالیسی اور عمل کے ذریعے جے ایچ یو کمیونٹی کو بھارتی شراکت داروں کے ساتھ جوڑنا ہے۔
سکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم، جناب کے سنجے مُرتھی، وزارت تعلیم کے محکمہ اعلیٰ تعلیم اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
جناب پردھان نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے فراہم کردہ انقلابی مواقعوں کو اجاگر کیا، جس نے تعلیمی تعاون اور بھارت کے تعلیمی شعبے کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی ہے۔ جناب پردھان نے بھارتی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو سراہا، جو خاص طور پر دوہرے اور مشترکہ ڈگری پروگرامز، طلبہ اور فیکلٹی کی دو طرفہ نقل و حمل اور ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیقاتی شراکت داری کے ذریعے عالمی علم کے تبادلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس تعاون کی صلاحیت پر زور دیا کہ یہ دونوں ممالک کے طلبہ میں جدت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دے سکتے ہیں۔
یہ گفتگو، جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور بھارت کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہی۔ وفد نے بھارت میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کا آف شور کیمپس قائم کرنے پر بھی فعال تبادلۂ خیال کیا۔
جناب ڈینیئلز اور ان کے وفد کا یہ دورۂ بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اپنے بھارت کے متعدد شہروں کے دورے کے دوران، وفد مختلف بھارتی یونیورسٹی کیمپسوں کا دورہ کرے گا اور بھارت میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اہم حکومتی عہدیداروں، تعلیمی رہنماؤں اور سفارت خانے کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔
12 رکنی وفد میں معروف ماہرین تعلیم اور منتظمین شامل تھے، جن میں ترقی اور سابق طلبہ تعلقات کے سینئر نائب صدر فرٹز ڈبلیو شروئڈر، ڈین آف دی کیری بزنس اسکول کے الیگزینڈر ٹریانٹس ، بلومبرگ اسکول کے شعبہ بین الاقوامی صحت کے چیئر جُڈ والسن، وائٹنگ اسکول آف انجینئرنگ میں گریجویٹ تعلیم کی نائب ڈین سری دیوی شرما، بین الاقوامی پروگراموں کی ترقی کے سینئر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جون گولڈاسٹین، متعدی امراض کے شعبے کی ڈائریکٹر امیتا گپتا جو کہ گپتا-کلنسکی انڈیا انسٹی ٹیوٹ کی بانی شریک بھی ہیں، شامل ہیں۔
جے ایچ یو کے بھارتی نژاد نمایاں فیکلٹی ممبران میں مٹھورام سنتوشم، پروفیسر آف پیڈیاٹرکس نیز بین الاقوامی صحت اورپروفیسر آف میڈیسن نیز شعبۂ نیفرولوجی کے ڈائریکٹر چراغ پریکھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں جی کے آئی آئی کے عہدیداران اور اس کے ایڈوائزری بورڈ کے اراکین بھی شامل تھے، جن میں راج اور کملہ گپتا، دیپک راج، کنال پال اور نیتیشا بیسرا شامل ہیں۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno- 2565
(Release ID: 2074113)
Visitor Counter : 33