وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے اوڈیشہ کے ساحل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بھارت کے پہلے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
Posted On:
17 NOV 2024 9:45AM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق اور ترقی سے متعلق بھارتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 16 نومبر 2024 کی رات اوڈیشہ کے ساحل کے قریب ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام جزیرے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بھارت کے پہلے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ ہائپرسونک میزائل مسلح افواج کے لیے ایک ہزار 5 سو کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک مختلف قسم کے ہتھیاروں کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میزائل کو مختلف رینج سسٹمز کے ذریعے ٹریک کیا گیا جو مختلف شعبوں میں تعینات تھے۔ ڈاؤن رینج شپ اسٹیشنوں سے حاصل کردہ پرواز کے ڈیٹا نے کامیاب ٹرمینل مینورز اور انتہائی درستگی کے ساتھ بااثر ہونے کی تصدیق کی۔
یہ میزائل ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام میزائل کمپلیکس، حیدرآباد کی لیباریٹریوں کے ساتھ ساتھ ڈی آر ڈی کی دیگر او لیباریٹریز اور صنعتی شراکت داروں کے تعاون سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ پرواز کے تجربے کا انعقاد ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدانوں اور مسلح افواج کے افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔
ایک پوسٹ میں، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اس پرواز کے تجربے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے، جس نے بھارت کو ان منتخبہ ممالک کے گروہ میں شامل کر دیا ہے جو اس طرح کی اہم اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور متعلقہ صنعت کو،میزائل کے کامیاب پرواز کے تجربے پر مبارکباد دی۔
محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی کے چیئرمین اور سیکرٹری ڈاکٹر سمیر وی کامت نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے جس نے اس کامیاب مشن میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno- 2556
(Release ID: 2074021)
Visitor Counter : 17