صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت پردھان منتر جن آروگیہ یوجنا کے تحت آیوشمان وے وندنا کی اندراجات اس کے آغاز کے تین ہفتوں کے اندر 10 لاکھ کو عبور کر گئیں۔
آیوشمان وے وندنا کارڈ کے تحت تقریباً 4 لاکھ اندراجات خواتین کے ہیں۔
آیوشمان وے وندنا کارڈ کے آغاز کے بعد 9 کروڑ روپے سے زائد کی علاج کی منظوری دی جا چکی ہے، جس سے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے 4800 سے زیادہ بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے، جن میں سے 1400 سے زیادہ خواتین ہیں۔
Posted On:
16 NOV 2024 6:38PM by PIB Delhi
ایک اہم سنگ میل کے طور پر، 70 سال اور اس سے زائد عمر کے 10 لاکھ سے زیادہ بزرگ شہریوں نے نئے شروع ہونے والے آیوشمان وے وندنا کارڈ کے لیے اندراج کر لیا ہے، جس کی بدولت انہیں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت مفت صحت کی دیکھ بھال کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ یہ کامیابی، کارڈ کے 29 اکتوبر 2024 کو معزز وزیر اعظم، جناب نریندر مودی کی جانب سے اجرا کے تین ہفتوں کے اندر حاصل ہوئی ہے۔ آیوشمان وے وندنا کارڈ کے تحت تقریباً 4 لاکھ اندراجات خواتین کے ہیں۔

آیوشمان وے وندنا کارڈ کے آغاز کے بعد 9 کروڑ روپے سے زائد کی علاج کی منظوری دی جا چکی ہے، جس سے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے 4ہزار 8 سو سے زیادہ بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے، جن میں ایک ہزار 4 سو سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔
یہ علاج مختلف بیماریوں جیسے کہ کورونری اینجیوپلاسٹی، کولہے کی ہڈیوں کے فریکچر اور پیوندکاری، پِتّہ نکالنا، موتیا بند کی جراحی، پروسٹیٹ کی سرجری اور فالج سمیت دیگر بیماریوں کا احاطہ کرتا ہے۔

******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno- 2550
(Release ID: 2073944)
Visitor Counter : 113