نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ چیمپئنز کلین اسپورٹس؛ این اے ڈی اے انڈیا کی 'اپنی دوائی جانیں' ایپ کا افتتاح کیا
Posted On:
14 NOV 2024 5:11PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف جنگ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ملک گیر اپیل کا آغاز کیا ہے، جس میں کھلاڑیوں، کوچوں اور پوری کھیل کمیونٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) انڈیا کی ’نو یور میڈیسن یعنی اپنی دوائی جانیں (کے وائی ایم)‘ ایپ کو اپنائیں۔ یہ جدید ٹول کھلاڑیوں کو اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے انہیں غیر ارادی ڈوپنگ سے بچنے اور منصفانہ کھیل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
اپنے پیغام میں ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کھیلوں میں دیانت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے کھلاڑی ملک کے لئے باعث فخر ہیں، اور ان کے لیے ایسے ذرائع تک رسائی ضروری ہے جو صاف اور منصفانہ مقابلے کو فروغ دیں۔ میں تمام کھلاڑیوں، کوچوں اور کھیلوں کے پیشہ ور افراد کو ترغیب دیتا ہوں کہ وہ کے وائی ایم ایپ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کریں تاکہ غیر ارادی ڈوپنگ کو ختم کیا جا سکے اور ایک منصفانہ اور شفاف کھیل کے کلچر میں اپنا تعاون دے سکیں۔‘‘
کے وائی ایم ایپ این اے ڈی اے انڈیا کے وسیع مشن کا حصہ ہے جو اینٹی ڈوپنگ آگاہی اور تعلیم کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، اور کھلاڑیوں کو ایسی ضروری معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ وہ کسی بھی معاملے سے خود کو بچا سکیں اور کھیل کا منصفانہ ماحول بنا رہے۔ یہ ایپ صارفین کو آسانی سے یہ جانچنے کی سہولت فراہم کرتی ہے کہ آیا کوئی مخصوص دوا یا اس کے اجزاء میں عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے ) کی طرف سے ممنوعہ مواد شامل ہیں۔ اس تیز اور سہل تصدیق کے ذریعے، کے وائی ایم ایپ کھلاڑیوں کو باخبر رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے، جو کہ انصاف اور اخلاقی کھیل کی ثقافت کو فروغ دیتی ہے۔
اس کی منفرد خصوصیات جیسے امیج اور آڈیو سرچ، صارف کو اپنے کھیل کے زمرے کو منتخب کرنے اور مخصوص کھیل سے متعلق معلومات تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جس سے صارف کے لیے مطلوبہ معلومات تک آسانی سے رسائی ممکن ہوتی ہے۔
کے وائی ایم ایپ کے لیے لنک:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nada.doppingapp&hl=en&gl=US
این اے ڈی اے انڈیا کی ویب سائٹ کے لیے لنک: https://nadaindia.yas.gov.in/
کے وائی ایم کے لیے QR کوڈ:
****
) ش ح – ا م - س ع س )
U.No. 2469
(Release ID: 2073348)
Visitor Counter : 9