صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف ایس ایس اے آئی نے ای کامرس فوڈ بزنس آپریٹروں (ایف بی او) کے درمیان غذائی تحفظ کی تعمیل کو مضبوط کیا

Posted On: 12 NOV 2024 6:53PM by PIB Delhi

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے ای کامرس ایف بی او کے لیے تعمیل کی ضروریات کو مضبوط بنانے کے لیے سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی کی صدارت میں منگل، 12 نومبر 2024 کو ای کامرس فوڈ بزنس آپریٹروں (ایف بی او) کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔ سی ای او نے ای کامرس ایف بی او سے کہا کہ وہ صارفین کو ڈیلیوری کے وقت میعاد ختم ہونے سے پہلے 30 فیصد یا 45 دن کی کم از کم شیلف لائف کو یقینی بنانے کے لیے طرز عمل کو اپنائیں۔

سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی نے ایف بی او کو آن لائن غیر تعاون یافتہ دعوے کرنے سے بھی خبردار کیا۔ یہ گمراہ کن معلومات کو روکے گا اور مصنوعات کی درست تفصیلات کے صارفین کے حق کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے صارفین کی صحت کے تحفظ اور شفافیت کو فروغ دینے میں آن لائن پلیٹ فارموں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس مینڈیٹ کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی ایف بی او کسی بھی ای کامرس پلیٹ فارم پر درست ایف ایس ایس اے آئی لائسنس یا رجسٹریشن کے بغیر کام نہیں کر سکتا، ساتھ ہی انھوں نے ریگولیٹری تعمیل کی اہم ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، سی ای او نے واضح کیا کہ ای کامرس پلیٹ فارموں پر کیے گئے کسی بھی پروڈکٹ کے دعوے کو پروڈکٹ لیبل پر فراہم کردہ معلومات کے ساتھ اور ایف ایس ایس اے آئی کے لیبلنگ اور ڈسپلے کے ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے۔

ہر سطح پر محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کے اقدام کے طور پر انھوں نے ایف بی او کو ہدایت کی کہ وہ ڈیلیوری کے عملے کے لیے مناسب تربیتی پروگراموں کو نافذ کریں، انہیں ضروری خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت کے پروٹوکول کے ساتھ با اختیار بنائیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ممکنہ آلودگی سے بچنے کے لیے کھانے پینے کی اشیا اور غیر خوردنی اشیا کو الگ الگ صارفین تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں، سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی نے تمام ای کامرس ایف بی او کو فوڈ سیفٹی کے معیارات پر تندہی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صارفین کی صحت کے تحفظ اور ڈیجیٹل فوڈ مارکیٹوں میں اعتماد کو فروغ دینے کے لیے ایک شفاف، تعمیل کرنے والا، اور جوابدہ ای کامرس فوڈ سیکٹر بہت ضروری ہے۔

اس سیشن میں ں پورے ملک سے جسمانی اور ورچوئل طور پر 200 سے زائد شرکا نے شرکت کی جس میں ای کامرس سیکٹر کے اندر غذائی تحفظ کے معیار کو مضبوط بنانے کے لیے اہم عزم کو اجاگر کیا گیا۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع۔ ج

U: 2395


(Release ID: 2072868) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil