وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پبلک سیکٹر بینک (پی ایس بی)نے مالی سال25-2024 کی پہلی ششماہی میں11فیصد سال بہ سال نمو کے ساتھ مضبوط کارکردگی دکھائی

Posted On: 12 NOV 2024 3:27PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن رہنمائی میں اہم بینکنگ اصلاحات جیسے انہانس ایکسیس اینڈ سروس ایکسیلنس (ای اے ایس ای) کا نفاذ، دیوالیہ پن اور بینک رپسی کوڈ (آئی بی سی) کا نفاذ، ایک مضبوط گورننس فریم ورک کا قیام، نیشنل اَسیٹ ری کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ(این اے آر سی ایل) کا قیام اور منجملہ دیگر کےپی ایس بیز کا  انضمام پچھلے چند سالوں میں شروع کیے گئے۔

مرکزی وزیر خزانہ کی زیر صدارت جائزہ میٹنگوں نے پی ایس بیز کے چیف ایگزیکٹیوز کے ساتھ موجودہ اور اُبھرتے ہوئے مسائل پر بات چیت کی سہولت فراہم کی۔ اصلاحات اور باقاعدہ نگرانی نے بہت سے خدشات اور چیلنجوں کو دور کیا ہے اور اس کے نتیجے میں کریڈٹ ڈسپلن، تناؤ زدہ اثاثوں کی شناخت اور حل، ذمہ دارانہ قرضے، بہتر گورننس، مالی شمولیت کے اقدامات، ٹیکنالوجی کو اپنانے وغیرہ کے لیے بہتر نظام اور عمل  وجود میں آئے ہیں ۔  یہ اقدامات ایک پائیدار مالیاتی صحت اور مجموعی طور پر بینکنگ سیکٹر کی مضبوطی کا باعث بنے، جس کی عکاسی پی ایس بیز کی موجودہ کارکردگی سے ہوتی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • مجموعی کاروبار236.04 لاکھ کروڑ روپے کا رہا (11فیصد سال بہ سال نمو)۔
  • عالمی کریڈٹ اور ڈپازٹ پورٹ فولیو میں12.9فیصد اور 9.5فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا اور بالترتیب 102.29 لاکھ کروڑ اور روپے  اور133.75 لاکھ کروڑ روپےرہا۔
  • مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے لیےآپریٹنگ اور خالص نفع 1,50,023 کروڑ روپے تھا۔(14.4فیصد سال بہ سال نمو)اور 85,520 کروڑ روپے (25.6فیصد سال بہ سال نمو)۔
  • مجموعی اور نیٹ این پی اے 24 ستمبر کو 3.12فیصد اور 0.63فیصد پر رہا (گراس اور نیٹ این پی اے میں بالترتیب 108 بی پی ایس اور 34 بی پی ایس کی سال بہ سال کمی ہوئی)۔
  • کیپٹل ٹو آر ڈبلیو اے اثاثوں کا تناسب (سی آر اے آر)ستمبر 24 میں11.5 فیصد کی ریگولیٹری ضرورت کے مقابلے میں15.43 فیصد رہا۔
  • پی ایس بیز نےاے آئی/کلاؤڈ/بلاک چین وغیرہ جیسی نئے زمانے کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے، موجودہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ کو اَپ گریڈ کرنے، سائبر سیکورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری نظام/کنٹرول کے قیام اور صارفین کو بہترین درجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کرنے میں بھی نمایاں پیش رفت دکھائی ہے۔

 

*************

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 2376


(Release ID: 2072724) Visitor Counter : 25