وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایف ایس سکریٹری نے بینکوں سے پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں کے لیے ایک مقررہ وقت میں دوبارہ کے وائی سی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ذرائع، خاص طور پر ڈیجیٹل کا استعمال کرنے کی تاکید کی

Posted On: 11 NOV 2024 7:21PM by PIB Delhi

جناب ایم ناگاراجو، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، نے آج نئی دہلی میں، پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کھاتہ داروں کے لیے نئے سرے سے ”اپنے گاہکوں کو جانیں“ (دوبارہ کے وائی سی) کے عمل کو انجام دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

پی ایم جے ڈی وائی کو 2014 میں شروع کیا گیا تھا اور اگست، 2014 سے دسمبر 2014 کے دوران تقریباً 10.5 کروڑ پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ مشن موڈ میں کھولے گئے تھے۔ یہ پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ 10 سال کے بعد اب وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ یا دوبارہ کے وائی سی کے لیے واجب الادا ہیں۔

میٹنگ کے دوران، جناب ناگاراجو نے دوبارہ کے وائی سی کرنے کے لیے تمام چینلوں جیسے اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، اور دیگر دستیاب ڈیجیٹل چینلوں سمیت تمام ذرائع — جیسے کہ فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت، ایسے ڈکلریشن لینا جہاں کے وائی سی دستاویزات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے — استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کو بھی دوسرے ہم مرتبہ بینکوں کی طرف سے اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کو نافذ کرنے کا انتظام کرنا چاہیے۔

جناب ناگاراجو نے زور دے کر کہا کہ ریاستی لیبل بینکرس کمیٹی (ایس ایل بی سی/یو ٹی ایل بی سی) کے ساتھ ساتھ ضلع کے لیڈ مینیجر (ایل ڈی ایم) کا کردار بھی اہم ہے اور انہیں دوبارہ کے وائی سی کروانے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ریاستی/ضلعی انتظامیہ/گرام پنچایتوں کی مدد لینی چاہیے۔

جناب ناگاراجو نے بینکوں سے بھی زور دے کر کہا کہ وہ اسی جوش سے کام کریں جیسا کہ انہوں نے پی ایم جے ڈی وائی اسکیم کے آغاز کے دوران دکھایا تھا اور صارفین کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے مشن موڈ میں دوبارہ کے وائی سی کا کام مکمل کریں۔ انہوں نے بینکوں کو مزید ہدایت دی کہ وہ دوبارہ کے وائی سی کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے جہاں بھی ضروری ہو اضافی عملہ تعینات کریں۔

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 2353


(Release ID: 2072520) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada