قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی طلباء کے لیے قومی تعلیمی سوسائٹی این ای ایس ٹی ایس کل سے بھونیشور میں5ویں قومی ای ایم آر ایس ثقافتی اور ادبی میلےاورکلا اتسو کا اہتمام کرے گی
مرکزی وزیر جناب جوال اورم اس تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
11 NOV 2024 5:00PM by PIB Delhi
قبائلی طلباء کے لیے قومی تعلیمی سوسائٹی(این ای ایس ٹی ایس ) 5ویں قومی ای ایم آر ایس ثقافتی اور ادبی میلے اور کلا اتسو -2024 کا انعقاد کرے گی۔ یہ عظیم الشان تقریب12 نومبر سے 15 نومبر 2024 تک اوڈیشہ کے بھونیشور میں شکشا‘او’انوسندھان، کھنڈگیری میں منعقد ہوگی اور اس تقریب کا انعقاد اوڈیشہ ماڈل قبائلی ایجوکیشنل سوسائٹی ( او ایم ٹی ای ایس ) کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
ان تصاویرمیں گزشتہ سال کےای ایم آر ایس نیشنل کلچرل فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہوئے ای ایم آر ایس کے طلباء کو دکھایا گیا ہے۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورم اور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگا داس یوکی اس شاندار تقریب میں شرکت کریں گےاور یہ تقریب بھگوان برسا منڈا کی150ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔
اس سال کے ثقافتی میلے کا موضوع ہے ،‘‘ھگوان برسا منڈا اور آزادی کے قبائلی جنگجوؤں کو خراج تحسین’’ اور یہ بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش کے موقع پر تاریخی اور ثقافتی اہمیت کوفروغ دیتا ہے۔
تقریب کی جھلکیاں:
- صلاحیت اور اتحاد کا مظاہرہ: اس تقریب میں ملک بھر سے ایکلاویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایسس) میں زیر تعلیم2,000 سے زیادہ قبائلی طلباء شرکت کریں گے، جو مختلف ثقافتی اور ادبی پروگراموں کے ذریعے ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے متنوع ثقافتی ورثے کو پیش کریں گے۔
- ثقافتی تقریبات، ادبی میلہ اور کلا اتسو تقریبات: اس تقریب میں35 الگ الگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جن میں ووکل میوزک، انسٹرومینٹل میوزک، ڈانس، تھیٹر اور ویژول آرٹس وغیرہ شامل ہیں، اس سے طلباء کو قومی پلیٹ فارم پر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس ثقافتی میلے کے فاتحین کوآر آئی ای بھوپال میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے کلا اتسو مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا، جس میں ای ایم آر ایس کے طلباء ملک بھر کی دیگر38 ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
- مجموعی طور پر ترقی کو فروغ دینا: ای ایم آر ایس ثقافتی میلہ کا مقصد طویل عرصے سے قبائلی اور مرکزی دھارے کی برادریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہے، قبائلی طلباء کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنا اور انہیں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
ای ایم آر ایس ثقافتی میلے نے قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور فنکارانہ اور ثقافتی میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم پیش کیا ہے۔ اس سال کے پروگرام کے ساتھ این ای ایس ٹی ایس کا مقصد ثقافتی اظہار کے ذریعے قبائلی تعلیم اور بااختیار بنانے کے لیے اپنی وابستگی کو تقویت دینا، طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا اور ان کی سماجی اور تعلیمی مصروفیات اور سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔
******
(ش ح۔ م م ع۔ ش ت)
U:2341
(Release ID: 2072459)
Visitor Counter : 34