امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور ریاستی ایجنسیوں نے پنجاب میں 120.67 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی


کے ایم ایس دو ہزار چوبیس ۔پچیس میں  دھان کی خریداری سے اب تک پنجاب کے 6.58 لاکھ کسانوں کو 27995 کروڑ روپے کی کم سے کم امدادی قیمت  کی مالیت کا فائدہ پہنچا ہے

Posted On: 09 NOV 2024 12:01PM by PIB Delhi

پنجاب کی منڈیوں میں 8 نومبر 2024 تک کُل 126.67 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی آمد ہوئی ہے، جس میں سے126.67 لاکھ میٹرک ٹن ریاستی ایجنسیوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے خریدی ہے۔

دھان، 2320روپے فی کوئنٹل  کی ایم ایس  پی کے حساب سے خریدا جا رہا ہے، جیسا کہ حکومت ہند نے گریڈ ’اے‘  دھان کے لیے فیصلہ کیا ہے اور جاری کے ایم ایس  2024-25 میں حکومت کی طرف سے اب تک خریدے گئے کُل دھان کی رقم 27995 کروڑ روپے بنتی ہے، جس سے پنجاب میں 6.58 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

مزید برآں، 4839 ملروں نے دھان کی شیلنگ کے لیے درخواستیں دی ہیں اور 4743 ملروںکو حکومت پنجاب کی جانب سے پہلے ہی کام الاٹ کیا جا چکا ہے۔

پنجاب میں 2024-25 کے کے ایم ایس کے لیے دھان کی خریداری یکم اکتوبر 2024 سے شروع ہو گئی ہے اور پنجاب کے کسانوں سے آسانی سے خریداری کے لیے ریاست بھر میں 2927 نامزد منڈیاں اور عارضی یارڈز کام کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے جاری 2024-25 کے ایم ایس  کے لیے دھان کی خریداری کے لیے 185 میٹرک ٹن کا تخمینہ ہدف مقرر کیا ہے جو30 نومبر 2024 تک جاری رہے گا۔

آج کل منڈیوں سے دھان کی خریداری زوروں پر ہے جو روزانہ کی آمد کی مقدار سے زیادہ ہے۔ اس طرح دھان کی خریداری کا عمل بھی خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

******

ش ح۔ش ا ر۔  ول

Uno- 2276


(Release ID: 2072010) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil