امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے امور کے محکمے، حکومت ہند نے 'شمال مشرقی خطے میں خوراک کی قیمتوں کا انتظام اور دالوں اور باغبانی کی فصلوں کی پیداوار میں توسیع' کے موضوع پر دن بھر جاری گول میز مشاورت کا اہتمام کیا
شمال مشرقی ریاستوں کو دالوں اور باغبانی فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینی چاہئے: امور صارفین کے محکمہ سکریٹری، جی او آئی
2027 تک دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے میں شمال مشرقی ریاستوں کا کردار اہم ہے:محترمہ کھرے
Posted On:
08 NOV 2024 6:34PM by PIB Delhi
حکومت ہند ،صارفین امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے آج گوہاٹی، آسام میں دن بھر کی گول میز مشاورت کے دوران زور دے کر کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو دالوں اور باغبانی فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔
سکریٹری نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کی قومی دستیابی کو بڑھانے اور درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے دالوں کی پیداوار بڑھانے کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیدا وار میں اضافہ کرکے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اعتدال میں لایا جا سکتا ہے جس کا مجموعی غذائی افراط زر اور معیشت پر گہرا اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2027 تک دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے میں شمال مشرقی ریاستوں کا کردار اہم ہے۔
محترمہ کھرے نے بتایا کہ ریل ریک کے ذریعے 840 ایم ٹی پیاز کی کھیپ 5 نومبر 2024 کو گوہاٹی کے چانگساری اسٹیشن پر پہنچی۔ پیاز کو این سی سی ایف کے ذریعے آسام، میگھالیہ، تریپورہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ یہ شمال مشرقی ریاستوں میں پیاز کی وسیع تر دستیابی کو یقینی بنائے گا اور قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گا۔ ناسک سے بڑے مقامات جیسے دہلی، چنئی اور گوہاٹی تک ریل ریک کے ذریعے پیاز کی بڑی تعداد میں نقل و حمل کو اس سال پہلی بار اپنایا گیا ہے، تاکہ زیادہ کفایت شعاری اور مؤثر طریقے سے پیاز کی دستیابی کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ بڑی منڈیوں میں پیاز کو بڑے پیمانے پر دستیاب کرانے سے قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ اس قسم کی ورکشاپ کا انعقاد ریاستوں کے تمام متعلقہ محکموں، تحقیقی تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقین کی شرکت کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی دستیابی اور خوراک کی قیمتوں کے انتظام کے لیے ایک جامع حکمت عملی اور نفاذ کا نقشہ راہ تیار کیا جاسکے۔
اس ورکشاپ کا اہتمام حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے این سی سی ایف کے تعاون سے شمال مشرقی ریاستوں میں دالوں اور باغبانی کی اجناس کی پیداوار اور خوراک کی قیمتوں کے انتظام سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے کیا تھا۔
گول میزمشاورت کے ایجنڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، صارفین کے امور کی سکریٹری نے مقصد کو حاصل کرنے میں ریاستوں کے مربوط اور جامع نقطہ نظر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس مقصد کی حصولیابی میں محکمہ کے تعاون اور کنٹریکٹ فارمنگ پہل میں این سی سی ایف کے رول پر روشنی ڈالی۔
عوامی نظام تقسیم اور صارفین کے امور کے محکمہ، آسام سرکار کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بسوارنجن سمل نے ریاست میں دھان کی پیداوار میں کایا پلٹ کو اجاگر کیا جس سے کاشتکاروں کو کم سے کم امدادی قیمت پر خریداری میں مدد ملی، جس نے آسام کو خود کفیل بنایا اور تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ قابل عمل حکمت عملی اور روڈ میپ بنانے کے لیے ورکشاپ فعال طور پر حصہ لیں۔
ورکشاپ کے دوران آئی سی اے آر کے نمائندہ نے حقیقی پیشرفت، شمال مشرقی ریاستوں کے لیے دالوں کی مناسب اقسام کی دستیابی اور خطے میں دالوں کے بیج کے مرکز جو ریاستوں میں دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں، ان پر روشنی ڈالی۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے کسانوں کو معیاری بیج فراہم کرنے میں ریاستوں کی مدد کرنے کے لیے بیج کی منی کٹ کی تقسیم کے اقدام پر روشنی ڈالی، جس کی ریاستی نمائندوں نے خوب تعریف کی۔
محترمہ اینس جوزف چندرا، ایم ڈی، این سی سی ایف نے دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے میں این سی سی ایف کے اقدامات، ایم ایس پی پر واپسی خرید کے انتظامات کے لیے کسانوں کے رجسٹریشن اور خطے میں دالوں کی پیداوار کو سپورٹ کرنے کے لیے حکمت عملی کی وضاحت کی۔
بحث میں فعال طور پر شامل ہونے والے تمام ریاستی نمائندوں نے چیلنجوں، مدد کی ضرورت اور اور ریاستوں میں دالوں اور باغبانی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح پر قیمتوں کے استحکام میں مل کر کام کرنے کی خواہش کو اجاگر کیا۔
***************
(ش ح۔ ش ب۔ ع ر)
U:2266
(Release ID: 2071866)
Visitor Counter : 20