قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈرافٹ کمرشل کورٹس (ترمیمی) بل 2024 پر تبصرے کی دعوت

Posted On: 08 NOV 2024 3:26PM by PIB Delhi

حکومت نے تجارتی مقدمات کو تیزی سے، مؤثر طریقے سے اور مناسب خرچ  پر نمٹانے کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں میں، کمرشل کورٹس ایکٹ، 2015 نافذ کیا تھا اور مذکورہ ایکٹ میں سال 2018 میں مزید ترمیم کی گئی تھی۔ اس کے بعد حکومت ہند نے ملک میں تنازعات کے حل کے ایکو نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قانون سازی اور پالیسی دونوں محاذوں پر متعدد اقدامات کئے۔ قانونی امور کا محکمہ اس وقت کمرشل کورٹس ایکٹ، 2015 میں مزید ترامیم پر غور کر رہا ہے۔

مجوزہ ترامیم کا مقصد تجارتی تنازعات کے تیز اور خصوصی فیصلوں اور عدالتوں میں تجارتی تنازعات کے حل سے متعلق قابل اطلاق طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے مزید تحریک فراہم کرنا ہے۔

اس کے پیش نظر، کمرشل کورٹس (ترمیمی) بل، 2024 اور ایک ٹیبلر بیان تیار کیا گیا ہے جس میں موجودہ دفعات اور مجوزہ ترامیم کو دکھایا گیا ہے۔

محکمہ ترامیم کے مسودے پر عوامی مشاورت کے ایک حصے کے طور پر عوام سے تبصرے/فیڈ بیک طلب کرتا ہے۔ مسودہ بل اور ٹیبلر اسٹیٹمنٹ https://legalaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔ مسودہ بل پر تبصرے avnit.singh[at]gov[dot]in اور ndiac-dla[at]gov[dot] پر 22.11.2024 تک ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔

 

***************

 (ش ح۔ش ب ۔ ع ر)

U:2251

 


(Release ID: 2071754) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil