عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ 3.0 کے لیے ملک گیر مہم پر پی آئی بی کا بیان

Posted On: 07 NOV 2024 2:35PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نومبر 2024 میں ملک گیر ڈی ایل سی مہم 3.0 کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ پنشن یافتگان کے لیے چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو ہموار کیا جا سکے۔ یہ طریقہ پنشن یافتگان کو اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر آدھار پر مبنی شناخت کے ذریعے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی اجازت دیتا ہے۔

 

اس سے پہلے پنشن یافتگان کو پنشن ڈسبرسنگ اتھارٹیز (پنشن کو تقسم کرنے والے حکام) کا دورہ کرنے کی ضرورت تھی، جو اکثر بزرگ افراد کے لیے باعث پریشانی تھی۔ 2014 میں ڈی او پی پی ڈبلیو نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (جیون پرمان) اور 2021 میں چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا۔ اس پیشرفت نے بائیو میٹرک آلات کی ضرورت کو ختم کر دیا، جس سے یہ عمل مزید قابل رسائی ہو گیا۔

 

2022 میں ڈی او پی پی ڈبلیو نے 37 مقامات پر ایک مہم کا اہتمام کیا، جس سے 1.41 کروڑ ڈی ایل سیز پیدا ہوئے۔ 2023 کی مہم 100 مقامات تک پھیل گئی، جس میں 1.47 کروڑ سے زیادہ ڈی ایل سی تیار ہوئے۔

 

مہم 3.0 (یکم نومبر سے30 نومبر 2024 تک طے) ملک بھر میں 800 مقامات کا احاطہ کرے گی۔ کلیدی شراکت داروں میں بینک، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، پنشنرز ایسوسی ایشنز، یو آئی ڈی اے آئی، ایم ای آئی ٹی وائی، وزارت دفاع، وزارت ریلوے اور ڈی او ٹی شامل ہیں۔ پنشن یافتگان کی ڈیجیٹل جمع کروانے میں مدد کے لیے شہروں میں کیمپ لگائے جائیں گے اور سپر سینئر یا معذور پنشنرز کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، بشمول گھر کے دورے۔سوشل میڈیا مہم کو ڈ ی ایل سی پورٹل کے ذریعے ڈی او پی پی ڈبلیو کی نگرانی کے ساتھ فروغ دے گا۔

 

مہم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دور دراز یا محدود نقل و حرکت والے پنشن یافتگان بھی اس ہموار، قابل رسائی نظام سے مستفید ہوں۔

 

ملک گیر ڈی ایل سی مہم 3.0 کے دوران، 8 نومبر 2024 کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا، انتظامی دفتر، کے جی روڈ، بنگلورو میں ایک بڑے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔  پی اینڈ پی ڈبلیو کے سکریٹری اور محکمہ کے سینئر افسران اس بڑے  کیمپ کا دورہ کریں گے، جوپنشن یافتگان کو اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے لیے مختلف ڈیجیٹل طریقوں کے استعمال میں مدد کرنے کے لیے منعقد کیاجارہا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی پنشن یافتگان کو ان کے آدھار ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں جب بھی ضرورت ہو مدد کرے گا اور کسی تکنیکی مسئلے کا خیال رکھے گا۔

 

 

************

U.No:2210

ش ح۔ ا ک۔ع ر


(Release ID: 2071488) Visitor Counter : 27