عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ، 08 نومبر 2024 کونئی دہلی کے وگیان بھون میں ویجیلنس (چوکسی)بیداری ہفتہ تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 07 NOV 2024 2:37PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 8 نومبر 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کے چوکسی برتنے سے متعلق  بیداری ہفتہ تقریب سے خطاب کریں گی۔

سی وی سی، ہر سال اس ہفتے میں چوکسی بیداری ہفتہ مناتا ہے، اوراسی دوران سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کادن آتا ہے۔ اس سال ویجیلنس بیداری ہفتہ 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک منایا گیا ،جس کا موضوع ‘‘ستیہ نسٹھا کی سنسکرتی سے راشٹر کی سمردھی’’۔‘‘ ملک کی خوشحالی کے لئے سالمیت کا کلچر’’ تھا۔ ویجیلنس بیداری ہفتہ کے ساتھ ساتھ، کمیشن احتیاطی چوکسی پر 3 ماہ کی مہم کا اہتمام کرتا ہے جسے مرکزی حکومت کی وزارتوں/ محکموں/ اداروں نے 16 اگست 2024 سے شروع کیا ہے اور یہ 15 نومبر 2024 تک جاری رہے گا۔ مہم کاپانچ فوکس شعبہ، صلاحیت سازی، نظامی بہتری کی شناخت اور ان پر عمل درآمد، سرکلر/گائیڈلائنز/ مینوئلز کی اپ ڈیٹیشن، 30.6.24 سے پہلے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ اور ڈائنامک ڈیجیٹل پریزنس شامل ہیں۔

تقریب کے دوران سنٹرل ویجیلنس کمیشن کی طرف سے تیار کردہ تین کتابچے جاری کیے جانے کی امید ہے۔ ان کتابچوں کے ساتھ، چوکسی بیداری ہفتہ، 2024 پر محکمہ ڈاک کی طرف سے جاری کردہ ایک خصوصی کور بھی جاری کیے جانے کی امید ہے۔ یہ کتابچے ہیں (i) احتیاطی چوکسی سے متعلق کتابچہ، (ii) شفافیت اور سائبر دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل اور تکنیکی اقدامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے وجئی وانی اسپیشل ایشو، اور (iii) پبلک پروکیورمنٹ پر کتابچہ: چیلنجز اوروے فارورڈ۔ ان تینوں کتابچوں کی پہلی کاپیاں اور خصوصی کورصدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو سنٹرل ویجیلنس کمشنر کے ذریعہ پیش کی  جائیں گی۔

توقع ہے کہ اس تقریب میں سابقہ ​​سینٹرل ویجیلنس کمشنرز اور ویجیلنس کمشنرز، حکومت ہند کے سینئر افسران، پی ایس یوز اورپی ایس بیز کے سی ایم ڈی/ ایم ڈیز، چیف ویجیلنس افسران اور مختلف اداروں کے ویجیلنس عہدیداران شرکت کریں گے۔

 

 

******

 

ش ح۔ع  ح ۔ ف ر

U:2209


(Release ID: 2071477) Visitor Counter : 16