وزارت اطلاعات ونشریات
پچپن واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا: سرحدوں سے آزادسینما
Posted On:
06 NOV 2024 7:55PM by PIB Delhi
گواکی سرزمین کے متحرک رنگ بغیر کسی رکاوٹ کے سینما کی چمک کے ساتھ مل جاتے ہیں، جہاں دنیا کے ہر کونے سے کہانی سنانے والے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ صرف چند دنوں میں، 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی) پنجی، گوا میں اپنے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہے، جو اس ساحلی جنت کو ایک بار پھر عالمی ثقافت، صلاحیت اور سنیما کے جشن کے ایک جاندار مرکز میں تبدیل کر رہا ہے۔ فلم کے شائقین، اس صنعت سے وابستہ رہنما، اور خواہشمند فلم ساز، نہ صرف اپنی فلموں کی نمائش کے لیے بلکہ یہ پیش کیے جانے والے انوکھے تجربے کے لیے بھی آئی ایفایف آئی کی طرف راغب ہوتے ہیں جو ثقافتی حدود سے ماورا ہوکر اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سنیما کی فنکارانہ مہارت کی قدردانی کی دعوت دیتا ہے۔
انیس سوباون میں اپنے قیام کے بعد سے،انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیافلموں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر تیار ہوا ہے جو دنیا بھر سے کہانی سنانے، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے تنوع کا جشن مناتی ہے۔ 2024 کا یہ فیسٹویل ایک زبردست صنعتی ورکشاپس ، رسائی اور شمولیت پر زور دینے کے سلسلہ کا وعدہ کرتا ہے۔ چونکہ بھارتیہ فلمی صنعت عالمی سطح پر مواد تخلیق کرنے کا ایک بڑا مرکز بننے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے، ایسے میں آئی ایف ایف آئی محض ایک فیسٹویل سے کہیں زیادہ ہے، یہ بین الاقوامی سنیما میں بھارت کے ابھرتے ہوئے کردار کی نمائش ہے، اور سماجی رابطہ اور تبدیلی کےساتھ ہی ساتھ فلم کی طاقت کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
افی فلم سازوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے، نئے سامعین تک پہنچنے اور منفرد کہانیاں شیئر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اپنے مسابقتی سیکشنز، نیٹ ورکنگ ایونٹس اور تعلیمی ورکشاپس کی بدولت یہ فیسٹیول خاص طور پر ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے لیے ایک ضروری پلیٹ فارم بن گیا ہے،۔ بھارت کی فلم انڈسٹری پہلے سے ہی متنوع کہانیوں، انواع اور تکنیکوں کا ایک متحرک ماحولیاتی نظام ہے، اورآئی ایف ایف آئی بھارتیہ فلم سازوں کو بین الاقوامی بازار میں متعارف کروا نے کے ساتھ بازار کو بھارتیہ فلم سازوں سے متعارف کرانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
پچپن ویں آئی ایف ایف آئی کی جھلکیاں: فلموں اور واقعات کا متنوع سلسلہ
اس سال کے پروگرام میں 16 کیوریٹڈ سیگمنٹس میں فلمیں شامل ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہو۔ دل دہلا دینے والے ڈراموں سے لے کر شدید دستاویزی فلموں تک، سنیما کے ہر گوشے کی نمائندگی کی جائے گی۔ آئی ایف ایف آئی میں اپنے قومی اور بین الاقوامی پریمیئرز کرنے والی فلمیں جوش و خروش میں اضافہ کرتی ہیں، جس سے سامعین منفردکہانیوں سے روبرو ہوسکتے۔
آئی ایفایف آئی کا بین الاقوامی سنیما سیکشن دنیا بھر سے ثقافتی اور فنکارانہ طور پر غیر معمولی فلموں کی ایک متنوع سلسلہ کو جمع ا کرتا ہے، سال کی بہترین بین الاقوامی فلموں کی نمائش کے ذریعے اپنی ممتاز پوزیشن کو برقرار رکھتا ہے، جنہیں فلم انڈسٹری کے معزز ماہرین نے احتیاط سے منتخب کیا ہے۔ انڈین پینورما،آئی ایف ایف آئی کا ایک اور اہم حصہ، اپنے 55ویں ایڈیشن کے دوران 25 فیچر فلمیں اور 20 غیر فیچر فلموں کی نمائش کرے گا۔ 25 فیچر فلموں کا پیکج، بشمول مین سٹریم سنیما کی 5 فلمیں، 384 ہم عصر بھارتیہ اندراجات کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں جیوری نے جناب رندیپ ہوڈا کی ہندی میں’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کو انڈین پینورما 2024کی ابتدائی فلم کے طور پر رکھا ہے۔ مزید، 262 فلموں کے قوس قزح سے منتخب کردہ انڈین پینوراما میں 20 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔ نان فیچر فلموں کا پیکج ابھرتے ہوئے اور سینئرفلم سازوں کی دستاویز، تحقیق، تفریح اور عصری بھارتیہ اقدار کی عکاسی کرنے کی صلاحیت کی عکاسی پیش کرتی ہے۔ نان فیچر زمرے ہرش سنگانی کی ہدایت کاری میں گھر جیسا کچھ (لداخی) کے ساتھ آغاز ہوگا۔
افی 2024 نے ایک نئی ایوارڈ کیٹیگری ’بیسٹ ڈیبیو ڈائریکٹر آف انڈین فیچر فلم‘ متعارف کرائی ہےجو بھارتیہ سنیما میں ابھرتی ہوئی آوازوں کے لیے وقف ہے۔ بھارت کے ثقافتی اور لسانی تنوع کی نمائندگی کرنے والی پہلی ہدایت کاروں کی پانچ فلموں کو اس سال کے میلے میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ فلمیں نہ صرف تازہ نقطہ نظر کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ علاقائی بھارت کے منفرد بیانیے کو بھی بڑے سامعین تک پہنچاتی ہیں۔ منتخب فلموں میں لکشمی پریا دیوی کی ہدایت کاری میں بونگ (منی پوری)، نوجیوت بندیواڈیکر کی ہدایت کاری میں گھرت گنپتی (مراٹھی)، منوہر کی ہدایت کاری والی مکا بنناڈا ہکی (مختلف پنکھوں کا پرندہ- کنڑ)
(حیدرآباد کی خاموش نسل کشی- تیلگو)، یاتا ستیہ نارائنا اور تھانوپ کی ہدایت کاری والی رضاکار (حیدر آباد کی خاموش نسل کشی تیلگو) ،راگیش نارائنن کی ہدایت کاری میں(دی کولڈ ملیالم) ہر ایک بھارت کے مختلف حصوں سے زندگی کا ایک حضہ پیش کرتی ہے۔ ہیدات کاروں کی پہلی فلموں کو فروغ دے کرافی نئے ٹیلنٹ کو فروغ دیتا ہے اور قومی فلمی منظر نامے میں علاقائی آوازوں کی اہمیت کو تقویت دیتا ہے۔
بھارتیہ سنیما کے شاندار ورثے کو منانے کے لیے،افی 2024 چار لیجنڈز اداکار راج کپور، ہدایت کار تپن سنہا، تیلگو فلموں کے آئیکن اکینینی ناگیشور راؤ (اے این آر)اور گلوکار محمد رفیع کو صد سالہ خراج عقیدت پیش کرے گا۔ ہر ایک نے انڈسٹری میں منفرد شراکت کی ہے، اور صد سالہ خراج تحسین میں ان کی کلاسک فلموں کے بحال شدہ ورژن شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران ایک خصوصی آڈیو ویژول پریزنٹیشن ان آئیکنز کے سفر کو اجاگر کرے گی، جو نئے سامعین کو ان کی زندگیوں اور وراثت کے بارے میں بصیرت فراہم کرے گی جنہوں نے ہندوستانی سنیما کو تشکیل دینے میں مدد کی۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) نے ان کلاسکس کو ان کے بصری معیار پر واپس لانے کے لیے بحالی کا کام شروع کیا ہے۔
افی میں دی کنٹری آف فوکس ایک اہم حصہ ہے جو کسی منتخب ملک کی بہترین عصری فلموں کو توجہ مرکوز کرنے کے لیے وقف ہے۔ آسٹریلیا اس سال مرکز میں ہے، جس کی اختراعی کہانی سنانے، متنوع بیانیوں، اور منفرد ثقافتی تناظر کے ذریعے عالمی سنیما میں اس کے تعاون کے لیے جشن منایا جاتا ہے۔ افی مختلف انواع میں سات آسٹریلوی فلموں کو پیش کرے گا، جن میں تنقیدی طور پر سراہے جانے والے ڈرامے، طاقتور دستاویزی فلمیں، بصری طور پر دلکش تھرلر، اور دلکش کامیڈیز شامل ہیں۔ یہ فلمیں آسٹریلیا کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہیں، جو اس کی مقامی کمیونٹیز اور جدید معاشرے دونوں کی کہانیوں کو پیش کرتی ہیں۔ شراکت داری اچھی طرح سے مطابقت رکھتی ہے، کیونکہ بھارت اور آسٹریلیا نے پہلے ہی ایک آڈیو ویژول کو-پروڈکشن ٹریٹی کو رسمی شکل دے رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے سنیما تعاون کی حمایت ہوتی ہے۔
ثقافتی تبادلے کے لیے ایک جگہ: آسٹریلیا بطورقابل توجہ ملک
افی میں دی کنٹری آف فوکس ایک اہم حصہ ہے جو کسی منتخب ملک کی بہترین عصری فلموں پر روشنی ڈالنے کے لیے وقف ہے۔ آسٹریلیا اس سال مرکز میں ہے،جس کی اختراعی کہانی سنانے، متنوع بیانیوں، اور منفرد ثقافتی تناظر کے ذریعے عالمی سنیما میں اس کے تعاون کے لیے جشن منایاجاتا ہے۔ افی مختلف انواع میں سات آسٹریلوی فلموں کو پیش کرے گا، جن میں تنقیدی طور پر سراہے جانے والے ڈرامے، طاقتور دستاویزی فلمیں، بصری طور پر دلکش تھرلر، اور دلکش کامیڈیز شامل ہیں۔ یہ فلمیں آسٹریلیا کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہیں، جو اس کی مقامی کمیونٹیز اور جدید معاشرے دونوں کی کہانیوں کو پیش کرتی ہیں۔ شراکت داری اچھی طرح سے مطابقت رکھتی ہے، کیونکہ بھارت اور آسٹریلیا نے پہلے ہی ایک آڈیو ویژول کو-پروڈکشن ٹریٹی کو رسمی شکل دے دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے سنیما تعاون کی حمایت کی گئی ہے۔
فلمی نمائش سے آگے: ورکشاپس، ماسٹر کلاسز، اور افی کا سرخ قالین
نمائش کے علاوہ،افی کرافٹ کی تعریف کو مزید گہرا کرنے کے لیے بہت سے پروگراموں کی میزبانی کرتا ہے،جس میں ماسٹر کلاسز، مباحثے، اور ہینڈ آن ورکشاپس شامل ہیں۔ بہت زیادہ متوقع افی ریڈ کارپٹ ایونٹ فلم انڈسٹری کی چمک اور گلیمر کی ایک جھلک پیش کرتا ہے، جس میں معروف اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز شامل ہوتے ہیں۔ ریڈ کارپٹ ایونٹ سینما کے جادو کو زندہ کرتا ہے جب ستارے اور فلم ساز اپنے کام کا جشن منانے اور فن کے لیے اپنے جذبے کو بانٹنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ افی کے مندوبین فلم سازوں، اداکاروں اور صنعت کے ماہرین سے ملاقات کریں گے اور ان سے رابطہ کریں گے۔ اس کے علاوہ، افی ایک بار پھر
'Creative Minds of Tomorrow'، 'Film Bazaar'
Sine Mela' اور
کے 2024 ایڈیشنز کو واپس لارہاہے جس سے بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول ابھرتے ہوئے کلاکاروں کے لیے ایک’ون اسٹاپ شاپ‘ بن جاتا ہے۔
شمولیت کی طرف ایک اہم پیش رفت میں،افی کے مقامات کو ہر کسی کے لیے رسائی کو یقینی بنانے کے لیے لیس کیا گیا ہے،اس میں معذور افراد کیلئے ریمپ، ہینڈریلز، ٹیکٹائل پاتھ ویز، بریل اشارے، پارکنگ کی جگہیں، اور دیگر قابل رسائی خصوصیات فیسٹیول کی شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر کوئی سنیما کے جادو سے لطف اندوز ہو سکے۔ یہ سب کے لیے رکاوٹوں سے پاک جگہیں بنانے پر بھارت کے زور کے پیش نظر قومی اور بین الاقوامی تقریبات میں یکساں طور پر ایک جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی ایف ایف آئی کی روح: ایک مختصر تاریخ
انیس سو باون میں قائم کیا گیا، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی) ایشیا کے اہم فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ 2004 سے، گوا اس کا مستقل مقام رہا ہے، جسے اس کی کشادگی اور عالمی اپیل کے جذبے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ برسوں کے دوران، فیسٹیول نے اپنی ساکھ کو مضبوط کیا ہے، جس نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز (ایف آئی اے پی ایف)سے منظوری حاصل کی ہے، اور اسے دنیا کے سب سے زیادہ قابل احترام مسابقتی فلمی میلوں میں شامل کیا ہے۔ افی کا انعقاد ہر سال وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا، حکومت گوا کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔ جب کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز(ڈی ایف ایف) ، فلم میڈیا یونٹس کے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی ) کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں عام طور پر فیسٹیول کی سربراہی کر رہا تھا جبکہ این ایف ڈی سی نے فیسٹیول کے انعقاد کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ یہ تقریب ایک ثقافتی پل کے طور پر کام کرتی رہتی ہے، جو دنیا بھر کے سامعین، فلم سازوں، اور فلم میکرز کو آپس میں جوڑتی ہے اور فلم سازی کے فن کو عالمی سطح پر پذیرائی بخشتی ہے۔
قصہ مختصر
جیسا کہ 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا گوا میں شروع ہو رہا ہے، یہ فلموں کے مجموعے سے کہیں زیادہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اتحاد، تخلیقی صلاحیتوں اور مشترکہ انسانی تجربے کی روح کو مجسم کرتا ہے۔ افی کہانی سنانے کی عالمگیر زبان کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کرنے اوریک ایسی جگہ پیش کرتا ہے جہاں متنوع آوازیں سنی اور اس کا جشن منایاجاسکتا ہے۔ اس سال کا میلہ، لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے، ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا جشن، اور شمولیت پر زور دینے کے ساتھ، عالمی فلمی صنعت میں افی کی پائیدار میراث کا ثبوت ہے۔
References
https://www.iffigoa.org/public/press_release/Press%20Release_Press%20Information%20Bureau.pdf
https://iffigoa.org/
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2067309
https://www.iffigoa.org/public/press_release/screening.pdf
https://www.iffigoa.org/public/press_release/IFFI%202024%20announces%20Official%20Selection%20for%20%E2%80%98Best%20Debut%20Director%20of%20Indian%20Feature%20Film%E2%80%99%20Category.pdf
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2067101
https://x.com/IFFIGoa/status/1850175729285116372/photo/1
Click here to download PDF
****
(ش ح۔اص)
UR NO.2187
(Release ID: 2071348)
Visitor Counter : 34