وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آغاز


انڈین نیوی کوئز 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنلز

Posted On: 06 NOV 2024 12:46PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 7 اور 8 نومبر 24 کو باوقارانڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)، ایجھیمالا میں ہندوستانی بحریہ کے میگا کوئز مقابلے-انڈین نیوی کوئز 2024 کے سیمی فائنل اور گرینڈ فائنل کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انڈین نیوی کوئز 2024 جس کا رجسٹریشن نے 15 جولائی 24 کو شروع ہوا تھا، آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔وکست بھارت کے تھیم کے ساتھ ہم آہنگ، یہ مقابلہ  علم کو فروغ دینے اور نوجوان ذہن کو بااختیار بنانے کے سب سے بڑے قومی کوئز مقابلے میں سے ایک بن گیا ہے۔

انڈین نیول اکیڈمی جوش و خروش سے  بھر گئی ہے کیونکہ ملک بھر سے کوئز مقابلے کے سیمی فائنلسٹ اس اہم  مقابلےکے لیے پہنچ چکے ہیں۔ سخت  مقابلے  کے بعد، 16 اسکولوں کو سیمی فائنل کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو ہندوستان کے اسکولوں کی تعلیمی صلاحیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی آمد پر شرکاء اور ان کے ہمراہ اساتذہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ اکیڈمی میں قیام کے دوران، ان روشن نوجوان ذہنوں کو ہندوستانی بحریہ کی جدید ترین تربیتی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا دورہ کرنے کا منفرد موقع ملے گا۔ جب ٹیمیں  پورے شعور کے ساتھ ایک پرجوش مقابلے میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں، شرکاء نے ایسے منفرد مقام پر  مقابلے میں شامل ہونے پر اپنے جوش اور جذبے کا اظہار کیا۔ یہ نوجوان اسکالرعلم اور ٹیم ورک کے جاندار تبادلے کی توقع کرتے ہوئے تندہی سے کوئز کی تیاری کر رہے ہیں۔

16 ٹیمیں 7 نومبر 24 کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ وائس ایڈمرل وی سری نواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، جنوبی بحریہ کمان، سیمی فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ 16 ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں 8 نومبر 24 کو فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، گرینڈ فائنل ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، چیف آف دی نیول اسٹاف کی موجودگی میں منعقد ہوگا، جو طلباء کے تعلیمی سفر میں ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

انڈین نیوی کوئز 2024 مقابلےکے اس پار ؛ یہ طلباء کے لیے متنوع  علاقوں کے ساتھیوں سے رابطہ قائم کرنے اور ہندوستانی بحریہ کے بھرپور سمندری ورثے کے بارے میں  معلومات حاصل کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے انڈین نیوی کوئز 2024 کے آخری سفر میں حصہ لینے والی تمام اسکولی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic19JG9.jpeg

**************

ش ح ۔  ع و  ۔م ش

U. No.2145


(Release ID: 2071091) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu