وزارت خزانہ
جناب ایم ناگاراجو، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)نے، پبلک سیکٹر بینکوں (پی ایس بیز) کے ذریعے زراعت سے منسلک شعبے میں قرض کی تقسیم کا جائزہ لیا
جناب ناگاراجو نے پی ایس بیز کو مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے لیے قرض کی فراہمی میں اضافے کی تاکید کی
Posted On:
06 NOV 2024 10:37AM by PIB Delhi
جناب ایم ناگاراجو، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے کل زرعی سے منسلک سرگرمیوں جیسے مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے لیے پبلک سیکٹر بینکوں نابارڈ(پی ایس بیز) اور ریاستی/یوٹی سطح کے بینکروں کی کمیٹی کے ساتھ قرض کی تقسیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، محکمہ حیوانات اور ڈیری اور محکمہ ماہی پروری کے نمائندوں نے بھی بات چیت میں حصہ لیا۔
ڈی ایف ایس سکریٹری نے پی ایس بیز پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں کہ متعلقہ اہداف کو رواں مالی سال کے دوران پورا کیا جائے، اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ان شعبوں میں قرض کی فراہمی کو بہتر بنانے میں بینکوں کو سہولت فراہم کریں۔
جناب ناگاراجو نے زرعی ترقی کو آگے بڑھانے اور دیہی علاقوں میں اس کے روزگار کے امکانات کو آگے بڑھانے میں متعلقہ شعبے کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ سرگرمیوں میں قرض کی تقسیم میں علاقائی تفاوت کے رجحان کو اجاگر کیا۔جناب ناگاراجو نے بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ علاقائی سطح پر اسیسمنٹ/میٹنگ منعقد کریں تاکہ تمام علاقوں میں قرض کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ تمام خطوں میں متعلقہ سرگرمیوں میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ ڈی ایف ایس سکریٹری نے نابارڈ کو ماہی پروری سے وابستہ لوگوں کی شناخت اور انہیں کے سی سی اسکیم کا فائدہ فراہم کرنے میں ریاستی محکموں اور ایل ڈی ایم کے ساتھ تال میل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
جناب ناگاراجو نے متعلقہ شعبے کو سستےقرضوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی پر مرکزی حکومت کی توجہ کا اظہار کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس شعبے میں قرض کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
*******
ش ح ۔ ع و ۔م ش
U. No.2140
(Release ID: 2071067)
Visitor Counter : 23