نیتی آیوگ
پندرہ روزہ جل اتسو کا آغاز کل سے
ڈی ڈی ڈبلیو ایس، جل شکتی کی شراکت داری میں نیتی آیوگ کی طرف سے پانی کا جشن
جل اتسو 20 ریاستوں کے 20 توقعاتی اضلاع/ بلاکوں میں منایا جائے گا
Posted On:
05 NOV 2024 2:49PM by PIB Delhi
پانی کے انتظام، تحفظ اور پائیداری کے تئیں بیداری اور حساسیت پیدا کرنے کے لیے نیتی آیوگ کل سے 15 روزہ ‘جل اتسو’ کا آغاز کرے گا۔ یہ مہم عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہے جنہوں نے دسمبر 2023 میں منعقدہ چیف سکریٹریوں کی تیسری کانفرنس کے دوران ‘ندی اتسو’ کی طرز پر‘جل اتسو’ کا خیال پیش کیا تھا۔
جل اتسو کا نفاذ 6 سے 24 نومبر، 2024 کے درمیان 20 توقعاتی اضلاع/بلاکوں میں قومی جل جیون مشن، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول 20 ریاستوں میں شروع کیا جا رہا ہے، جس میں کمیونٹیی شراکت داری کے توسط سے آبی وسائل کے تحفظ اور حفاظت کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ گھرانوں میں پانی کے موثر استعمال اور یوٹیلیٹیز اور ایجنسیوں کے درمیان پانی کے بندوبست کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس قدم میں، اسکول کے طلباء کو پانی کے بندوبست سے متعلق سرگرمیوں میں شامل کیا جا رہا ہے، جو انہیں اپنے خاندانوں اور برادریوں میں تبدیلی کے محرک کے طور پر کام کرنے کے لائق بنا رہے ہیں۔
پندرہ روزہ اتسو کا آغاز ‘جل بندھن’ یعنی ممتاز شخصیات اور مقامی رہنماؤں کے ذریعہ آبی اثاثوں پر مقدس دھاگے باندھنے کے علامتی عمل کے ساتھ کیا جائے گا۔ وہ اپنے متعلقہ بلاکوں اور اضلاع کے ‘‘جل سمپدا (پانی کے اثاثوں) سے متعلق حقائق نامے’’ کو بھی لانچ کریں گے۔ اس کے علاوہ، پندرہ دن میں محکمہ جاتی سرگرمیوں کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، لوگ ‘جل اتسو حلف’ بھی لیں گے جس میں پانی کے وسائل کو برقرار رکھنے اور ان کے تحفظ کے لیے ان کے منصفانہ اور پائیدار استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس حلف کے ذریعے، کمیونٹیز کو 5 آر یعنی پانی کا استعمال کرتے ہوئے رسپیکٹ ، ریڈیوس، ری یوز، ری سائیکل اور ری چارج (احترام، استعمال کو کم کرنا، دوبارہ استعمال کرنا، ری سائیکل کرنا اور ری چارج کرنا) کی پابندی کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
پندرہ روزہ جل اتسو کے بعد کے دنوں میں جل سمپدا اثاثوں کی صفائی؛ جل سنچے دیوس منانا؛ کہانیوں، تجربات اور آبی ذخائر کے دوروں نیز فیلڈ ٹیسٹ کٹس (ایف ٹی کے)کوبروئے کار لاتے ہوئےطلبا کے ذریعے پانی کی کوالٹی کی جانچ کے توسط سے پانی کے بندوبست کے تئیں بیداری پیدا کرکے مہم کی قیادت کے لئے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنے جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ طلباء کو پانی کے بندوبست کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کرنے کے لیے واٹر سپلائی اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ایکسپوزر وزٹ کرائی جائیں گی۔ اس کے لئے جل اتسو دوڑ یا میراتھن؛ جل سمپدا احاطے میں ایک پیڑ ما ں کے نام کے تحت شجر کاری بھی پندرہ روز منصوبہ بند سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے نل جل متر پہل کے تحت ہنر مندی کے فروغ کے لیے لوگوں کا بھی جل اتسو کے دوران اندراج کیا جائے گا۔ سیلف ہیلپ گروپوں اور آشا کارکنوں کو بھی اس اتسو میں حساسیت اور صلاحیت سازی کے لیے شامل کیا جا رہا ہے۔
جل اتسو کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں طلباء، گھرانے اور مقامی برادریاں شامل ہیں، کے اندر پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرکے ، زندگی کے ایک اہم عنصر کے طور پر پانی کا جشن منانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م۔ن م۔
U-2104
(Release ID: 2070837)
Visitor Counter : 27