وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بوتسوانا کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر جناب ڈیوما بوکوکو مبارکباد دی

Posted On: 03 NOV 2024 12:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بوتسوانا کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر جناب ڈیوما بوکو کو مبارکباد دی ہے۔ ایکس پر ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے نومنتخبہ صدر کی کامیاب مدت کار کی امید ظاہر کی اور بوتسوانا کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے تئیں بھارت کی عہدبندگی کو اجاگر کیا۔

اپنی پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’بوتسوانا کے صدر کے طور پر آپ کے انتخاب پر مبارکباد @duma_boko  ۔ آپ کی کامیاب مدت کار کے لیے نیک خواہشات۔ ہمارے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہوں۔‘‘

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2040


(Release ID: 2070430) Visitor Counter : 36