بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال یونیکس سن رائز آل انڈیا سب جونیئر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 02 NOV 2024 5:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں 25 سے 30 اکتوبر تک منعقدہ یونیکس سن رائز آل انڈیا سب جونیئر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔ ڈبروگڑھ ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی نمائش کی گئی، جس میں آسام کے کھلاڑیوں نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈبروگڑھ میں اپنی رہائش گاہ پر،  جناب سونووال نے فاتح کھلاڑیوں کو، ان کے والدین اور کوچز کے ساتھ مبارکباد دی، اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں بات چیت کی ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں نئے جوش اور بہتر کارکردگی کے ساتھ آسام کی اسپورٹس کمیونٹی کی ساکھ کو بلند کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  (

2030

 


(Release ID: 2070352) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Tamil