امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں ٹرسٹ کے زیر انتظام لائبریریوں اور سرکاری لائبریریوں کے لائبریرین سے بات چیت کی
کسی ملک کے مستقبل کی تعمیر میں لائبریریوں کا کردار بہت اہم ہے
جناب امت شاہ نے اپنے لوک سبھا حلقہ کے تحت ہر لائبریری کو 2 لاکھ روپے کی کتابیں عطیہ کیں
آنے والے دنوں میں قارئین کی تعداد میں کم از کم 30 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز
تاریخی ورثے کی حامل کتابیں آن لائن دستیاب کرانے پر زور
مرکزی وزیر داخلہ کا لوگوں کی پڑھنے کی ترجیحات کو سمجھنے کے لیے سافٹ ویئر استعمال کرنے کا مشورہ
لائبریرین کو قارئین کی پسند کی مزید کتابیں خریدنے میں مدد کاامکان
جناب امت شاہ کی جانب سے احمد آباد کے پپلاج گاؤں کے قریب جندال اربن ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعہ 15 میگاواٹ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا بھی افتتاح
375 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ روزانہ 1000 میٹرک ٹن کچرے کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کاحامل
ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ پورے احمد آباد شہر کے ویسٹ مینجمنٹ کو مضبوط کرے گا، یہ توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا
Posted On:
01 NOV 2024 6:48PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں ٹرسٹ کے زیر انتظام لائبریریوں اور سرکاری کتب خانوں کے لائبریرین سے بات چیت کی اور کہا کہ ملک کے مستقبل کی تعمیر میں لائبریریوں کا کردار بہت اہم ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا‘‘کسی بھی ملک کے مستقبل کی تعمیر میں لائبریریاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آج میں نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے ٹرسٹ کے زیر انتظام لائبریریوں اور سرکاری لائبریریوں کے لائبریرین سے بات چیت کی۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ لائبریرین کتابوں کاذوق رکھنے والے افراد کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کرکے ان کی دلچسپی کو فروغ دیں گے۔ ان کی کوششوں سے آنے والے دنوں میں ان لائبریریوں میں پڑھنے والوں کی تعداد میں کم از کم 30 فیصد اضافہ ہونے کاامکان ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے اپنے لوک سبھا حلقہ کے تحت ہر لائبریری کو دو لاکھ روپے کی کتابیں عطیہ کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے آنے والے وقت میں قارئین کی تعداد میں کم از کم 30 فیصد اضافہ کرنے کے طریقے بتائے اور تاریخی ورثے کی حامل کتابوں کو آن لائن دستیاب کرانے پر زور دیا۔ جناب شاہ نے ایسے سافٹ ویئر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جو افراد کی پڑھنے کی ترجیحات کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے اور لائبریرین کو اپنی پسند کی مزید کتابیں خریدنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر، جناب امت شاہ نے آج احمد آباد کے پپلاج گاؤں کے قریب جندال اربن ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعہ 15 میگاواٹ کے فضلہ سے توانائی پیداکرنے کے پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔
ایکس پر ایک اور پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے بتایا،‘‘آج احمد آباد کے پپلج گاؤں کے قریب جندال اربن ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعہ 15 میگاواٹ کے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ 375 کروڑروپےکی لاگت سے بنائے گئے اس پلانٹ کی صلاحیت روزانہ 1,000 میٹرک ٹن کچرے کو بجلی میں تبدیل کرنے کی ہے جس سے پورے احمد آباد شہر کے کچرے کے انتظام کو تقویت ملے گی اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔’’
********
ش ح ۔ ع و ۔ م ا
UNO-2015
(Release ID: 2070224)
Visitor Counter : 11