کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2024-25کےپہلے نصف میں اہم معدنیات اور الوہ دھاتوں کی پیداوار میں خاطر خواہ ترقی

Posted On: 01 NOV 2024 11:32AM by PIB Delhi

مالی سال 24- 2023میں ریکارڈ پیداوار کی سطح تک پہنچنے کے بعد، مالی سال 25-2024 کے دوران ملک میں کچھ اہم معدنیات کی پیداوار میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قیمت کے لحاظ سے کل ایم سی ڈی آر معدنی پیداوار کا تقریباً 70فیصدخام لوہے کا ہے۔ مالی سال 24-2023 میں لوہے کی پیداوار 274 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی)تھی۔

عارضی اعداد و شمار کے مطابق، خام لوہے کی پیداوار مالی سال 24-2023 (اپریل سے لے کر ستمبرتک) میں 128 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) سے بڑھ کر مالی سال25-2024 میں(اپریل سے لے کرستمبرتک) 135ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) ہو گئی ہےجو کہ خاطر خواہ 5.5 فیصد اضافہ دکھاتی ہے۔ مالی سال 25-2024میں (اپریل سے لے کرستمبرتک) مینگنیز خام کی پیداوار 6.2فیصد سے بڑھ کر 1.7 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی)   ہو گئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1.6 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) تھی۔

الوہ دھاتو ں کے سیکٹر میں، مالی سال 25-2024 (اپریل سے لے کر ستمبرتک) ایلومینیم کی بنیادی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد کااضافہ ہواہےجو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 20.90 لاکھ ٹن (ایل ٹی) ہو گیا۔جو مالی سال 24-2023 میں(اپریل سے ستمبرتک) 20.66  لاکھ ٹن تھا۔ اسی تقابلی مدت کے دوران، بہتر تانبے کی پیداوار4.6فیصد کے تناسب سے 2.39 لاکھ ٹن سے بڑھ کر  2.50 لاکھ ٹن ہو گیا۔

ہندوستان ایلومینیم کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسرملک ہے، بہتر تانبے کے شعبے میں ٹاپ  10 پروڈیوسر میں ہے اور دنیا میں چوتھا سب سے بڑاخام  لوہا پیدا کرنے والاملک ہے۔ موجودہ مالی سال میں خام لوہے کی پیداوار میں مسلسل اضافہ صارفین کی صنعت میں مانگ کے مضبوط حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ اسٹیل ایلومینیم اور تانبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ، ترقی کے یہ رجحانات صارفین کے شعبوں جیسے توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، آٹوموٹیو اور مشینری میں مسلسل مضبوط اور خاطر خواہ اقتصادی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

****

ش ح۔ م م ع۔ش ا

UNO-1993


(Release ID: 2070068) Visitor Counter : 25


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Gujarati