وزارت دفاع
ہندوستانی فوج کا خصوصی دستہ ’گروڑ شکتی‘ مشترکہ مشق کے لیے انڈونیشیا روانہ
Posted On:
01 NOV 2024 10:47AM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج کا 25 اہلکاروں پر مشتمل ایک دستہ ، ہندوستان-انڈونیشیا مشترکہ خصوصی افواج مشق گروڑ شکتی24 کے 9ویں ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے سیجانتنگ ، جکارتہ، انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوا۔ یہ مشق یکم سے 12 نومبر 2024 تک کی جائے گی۔
ہندوستانی دستے کی نمائندگی پیرا شوٹ رجمنٹ (خصوصی افواج) کے دستے کررہے ہیں جب کہ 40 اہلکاروں پر مشتمل انڈونیشیا کے دستے کی نمائندگی انڈونیشین اسپیشل فورسز کوپاسس کررہے ہیں۔
گروڑ شکتی24 مشق کا مقصد دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے آپریشنل طریقہ کار سے واقف کرانا، دونوں فوجوں کی خصوصی افواج کے درمیان باہمی مفاہمت، تعاون اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ مشق کا مقصد دوطرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینا اور اسٹریٹجک فوجی مشقوں اور بات چیت کے ذریعے دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
اس مشق میں خصوصی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد، خصوصی دستوں کی مہارت کو آگے بڑھانے کے لیے واقفیت، ہتھیاروں، آلات، اختراعات، حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات کا تبادلہ شامل ہوگا۔ مشترکہ مشق گروڑ شکتی24 میں جنگلی علاقوں میں اسپیشل فورسز کے آپریشنز، دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملے اور فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے طرز زندگی اور ثقافت کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے علاوہ بنیادی اور پیشگی خصوصی دستوں کی مہارتوں کو مربوط کرنے والی ایک توثیق کی مشق بھی شامل ہوگی۔
یہ مشق دونوں دستوں کو باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ مشق مشترکہ سیکورٹی مقاصد کے حصول اور دو دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔
************
ش ح۔م ح۔ ج ا
(U: 1988)
(Release ID: 2069992)
Visitor Counter : 57