اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت نے نئی دہلی میں ایک روزہ چنتن شیویر کا اہتمام کیا
چنتن شیویر اسٹیل کے ہندوستانی شعبے کی ترقی اور فروغ کی سمت کو بڑے پیمانے پر طے کرنے میں ہماری مدد کرے گا: اسٹیل کی وزارت میں سکریٹری
Posted On:
31 OCT 2024 5:37PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت نے نئی دہلی میں ایک روزہ طویل چنتن شیویر کا اہتمام کیا۔
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب پاوندرک نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ابھرتے ہوئے مسابقتی عالمی اور گھریلو منظر نامے نے اسٹیل سی پی ایس ای ز کے لیے یہ واجب بنا دیا ہے کہ وہ کام کرنے کے روایتی طریقے کو چیلنج کریں اور اپنے اسٹیل پلانٹس اور کانوں کے آپریشنز اور کاروبار کے انعقاد میں نئی حکمت عملی اپنانے کے لئے راہ دریافت کریں۔ انہوں نےممکنہ منافعوں اور نتائج کو محدود کرنے والے قدامت پسندانہ طریقوں کو ختم کرنے پر زور دیا ، جنہیں بہتر فوائد کے لیے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
سکریٹری، اسٹیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسٹیل سی پی ایس ای ز کو پراجیکٹ کے انتظام کے لیے نئی حکمت عملی اپنانی چاہیے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے اور اس کے بعد عمل درآمد تک کا وقت کم کرنا چاہیے۔ چنتن شیویر کے دوران بلاسٹ فرنس میں نئے اقدامات اور توانائی کی بچت کے اقدامات پر پریزنٹیشنز کو خوب سراہا گیا۔
بات چیت کے دوران، اسٹیل سی پی ایس ای ز کی بیرون ملک موجودگی کی اہمیت کو بیان کیا گیا۔ یہ محسوس کیا گیا کہ اے آئی/ایم ایل کو نہ صرف پروڈکشنز میں بلکہ اثاثوں کے انتظام اور جائزہ کے شعبے، حفاظت، خام مال کے معیار کی پیشن گوئی، ڈیٹا کا تجزیہ، صحت کے شعبے، اور ایچ آر مینجمنٹ، وغیرہ کے ماحولیاتی اثرات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسٹیل سی پی ایس ای ز کے پینلسٹ نے ٹیک اپ گریڈیشن، اے آئی ، مشین لرننگ (ایم ایل ) کے عنوانات پر اپنی پیشکشیں دیں۔ پراجیکٹ پر تیزی سے عمل درآمد دونوں معاہدے کے پری ایوارڈ اور ایکشن ایگزیکیوشن پوسٹ ایوارڈ؛ بین الاقوامی اثاثوں کا حصول؛ چنتن شیویر کے دوران گرین اسٹیل یعنی ماحولیات کے موافق اسٹیل بنانے کے لیے بلاسٹ فرنس ایریا میں نئے اقدامات اور توانائی کی بچت کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
بات چیت کے اختتام پر، سکریٹری اسٹیل نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام ہندوستانی اسٹیل کے شعبے کی ترقی اور فروغ کی سمت کو بڑے پیمانے پر طے کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ انہوں نے مستقبل کی کانفرنسوں کے لیے موصول ہونے والی تجاویز کو بھی سراہا۔
ایڈیشنل سکریٹری اور ایف اے، چیئرمین، سیل، سی ایم ڈیز، اسٹیل سی پی ایس ای کے فنکشنل ڈائریکٹرز، جوائنٹ سیکرٹریز/ اکنامک ایڈوائزر/ ڈی ڈی جی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اسٹیل سی پی ایس ای کے 120 اجنبی شرکاء نے چنتن شیویر پر دن بھر کے پروگراموں میں شرکت کی۔
*****
ش ح۔ ام ۔
(U:1971)
(Release ID: 2069878)
Visitor Counter : 35