بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ میں مصنوعی سیلاب کے خلاف منصوبہ بند اقدامات کی وکالت کی


جناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعے ڈبرو گڑھ وِژن-2045 کے حتمی ماسٹر پلان سے متعلق منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی

آلودگی سے مبرا ڈبروگڑھ شہر کی ہمہ گیر ترقی کے لیے فضلے سے سرمائے اور فضلے سے توائی پروگرام: جناب سربانند سونووال

مستقبل کے ڈبروگڑھ شہر کے 391 مربع کلومیٹر رقبے میں متعدد آبی ذخائر ہوں گے جن کا ذمہ داری کے ساتھ احترام کیا جانا چاہئے: جناب سونووال

Posted On: 30 OCT 2024 7:20PM by PIB Delhi

دہلی، 30 اکتوبر، 2024: بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج یہاں ڈبرو گڑھ ترقیاتی اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کی جانب سے ڈبرو گڑھ کے حتمی ماسٹر پلان – وِژن 2045 کے موضوع پر منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں شہر کی تیز رفتار ترقی اور پیش رفت کے ساتھ ساتھ آنے والی چنوتیوں کا تصور کیا گیا اور جدید حل فراہم کیے گئے تاکہ زندگی کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہمہ گیر ترقی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، "ڈبرو گڑھ کی ایک بھرپور وراثت ہے، اس کی ایک بھرپور تاریخ ہے، جس کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ ہم اسے دوبارہ حاصل کرنے اور تعمیر کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، بھارت 2047 تک آتم نربھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈبرو گڑھ، جو کہ اقتصادی ترقی کی زبردست صلاحیتوں سے مالا مال ہے، اعلیٰ معیار زندگی کے ساتھ ترقی کا ایک جدید، خود کفیل اور پائیدار شہری مرکز بننے کی سمت میں بھی کام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4316192b-018b-4594-8fa4-4ee3021988bdTLOH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/dbe9c690-4245-47c4-9858-be363862ae6aV18Q.jpeg

مستقبل میں شہر کا رقبہ 391 مربع کلومیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے جس میں دریاؤں سمیت آبی ذخائر بھی شامل ہوں گے۔ ہماری منصوبہ بندی اس حد تک محتاط ہونی چاہیے کہ مادر فطرت کے ایسے تحفوں کا احترام کیا جائے کیونکہ ہمیں ماحول کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔ ڈبروگڑھ کے ماسٹر پلان کو پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حل نکالتے ہوئے اس پہلو کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ہمارا شہر ایک خوبصورت شہری رہائش گاہ ہے اور ہمیں مصنوعی سیلاب کے کسی بھی امکان کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ سب سے اہم ہے کہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے تیزی کے ساتھ نمٹنے کے لیے سائنسی اقدامات نافذ کیے جانے چاہئیں۔ فطرت نے ہمیں قدرتی فضل سے نوازا ہے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اسے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔ مودی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بہت سے اقدامات جیسے کہ فضلہ سے دولت یا فضلہ سے توانائی کو آلودگی پر قابو پانے کے لیے شامل کیا جانا چاہیے۔ ہماری کوشش، آج یہاں ہونے والی اس میٹنگ کے ذریعے، ایک سرسبز، صحت مند اور خوش حال ڈبروگڑھ کے لیے دلیل پیش کرنے کی کوشش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4110c265-9a0e-4779-ae10-a4c212d322c51ZAU.jpeg

اس میٹنگ میں رامیشور تیلی، سابق مرکزی وزیر مملکت اور رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)؛ پرشانت فُکن، ایم ایل اے، ڈبرو گڑھ؛ ڈاکٹر سیکت پتر، میئر، ڈبرو گڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی)، اُجوَل فکن، ڈپٹی میئر، ڈی ایم سی؛ تنکیشور سونووال، چیف اگزیکیوٹیو رکن (سی ای ایم)، سونوال کچاری خودمختار کونسل؛ بکرم کیری، ضلع کمشنر، ڈبرو گڑھ سمیت معاشرے کے دیگر سرکردہ اراکین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/657dd5e2-f81b-4288-8294-0866d8a222616OA0.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1952


(Release ID: 2069714) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese