عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
عملہ اور تربیت سے متعلق محکمہ میں فیصلہ سازی اور زیر التواء اشیاء کو نمٹانے میں بہتری کی خاطر خصوصی مہم 4.0 بڑے پیمانے پر جاری ہے
Posted On:
30 OCT 2024 3:06PM by PIB Delhi
سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور کام کی جگہ کارکردگی میں اضافےکے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے قومی وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، عملہ اور تربیت کا محکمہ (ڈی او پی ٹی) اپنی منسلک/ ماتحت تنظیموں کے ساتھ، خصوصی مہم 4.0 کے اہم مرحلے میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔ یہ مہم جو 2 اکتوبر کو شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی، اس کا مقصد صفائی ستھرائی میں مؤثر، مخصوص اور نمایاں بہتری لانا اور دفتری معاملات میں التواء کو کم کرنا ہے۔
ملک بھر میں ڈی او پی ٹی کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے تمام منسلک اور ماتحت دفاتر کی پرجوش شرکت دیکھی گئی ہے۔ اب تک 250 سے زائد صفائی ستھرائی کی جگہوں کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔
ایکس اور فیس بک جیسے دوسرے پلیٹ فارمز پر متعدد ٹویٹس اور پوسٹس کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی اور مہم کی وکالت کے نتیجے میں ہیش ٹیگ اسپیشل کمپین 4 سوشل میڈیا پر بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے۔
مہم کے دوران، کام کے ماحول میں مجموعی طور پر بہتری لانے اور عملے کے لیے دفتری تجربے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
ڈیجیٹائزیشن، تحفظ اور پرانی چیزوں کو ختم کرنے کے لیے ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سکریٹری، ڈی او پی ٹی نے محکمہ کے ریکارڈ روم اور اسٹور رومز کا دورہ کیا اور ایک مقررہ وقت میں ریکارڈ/اسٹوروں کا جائزہ لینے اور فائلوں کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ریکارڈ مینجمنٹ
02 اکتوبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے آغاز کے بعد سے، 31,000 سے زیادہ فزیکل فائلوں اور 4800 سے زیادہ ای فائلوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ تقریبا 10,000 فائلوں کو ختم کرنے کے لئے نشاندہی کی گئی ہے، 3500 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے اور 90 فائلیں نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو بھیجی گئی ہیں۔ اب تک 1500 سے زیادہ ای فائلیں بند ہو چکی ہیں۔
مندرجہ بالا پیمانوں کے علاوہ، جگہ کے انتظام پر خصوصی توجہ دینے اور فیلڈ دفاتر کے کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے کے ساتھ سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا گیا۔ ڈی او پی ٹی میں اس کے منسلک اور ماتحت دفاتر کے ساتھ ساتھ دفاتر کی صفائی ستھرائی کے لیے 258 صفائی ستھرائی سے متعلق مہم چلائی گئی۔ فضلہ/ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 96516 روپئے کی رقم حاصل ہوئی ۔ اسکریپ کو نمٹانے اور فائلوں کو ختم کرنے کی وجہ سے تقریباً 1400 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے۔
زیر التوا معاملات کو نمٹانا
اس مدت کے دوران 245 عوامی شکایات، 12 ایم پی حوالہ جات، 3 آئی ایم سی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز)، 68 ریاستی حکومت کے حوالہ جات، 2 پی ایم او حوالہ جات، 57 عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔
خصوصی مہم 4.0کے دوران خصوصی سرگرمیاں / تقریبات
اس محکمہ کی طرف سے اب تک خصوصی مہم 4.0 کے دوران صفائی ستھرائی اور زیر التواء معاملات کو جلد نمٹانے کے لیے درج ذیل سرگرمیاں بھی کی گئی ہیں۔
1۔ سکریٹری، ڈی او پی ٹی نے 2 اکتوبر، 2024 کو سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر گرہ کلیان کیندر، لودھی روڈ، نئی دہلی میں ڈی او پی ٹی، جی کے کے اور سی سی ایس سی ایس بی کے تمام افسران اور عملے کے ساتھ سوچھتا مہم کی قیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری مہم کی قیادت بھی کی۔ تمام افسران نے خصوصی مہم ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت ایک پودا لگایا۔ اس موقع پر تمام سفائی متر اور اسکول کے بچوں کو تحائف ملے۔
2۔ ملازمین کے لیے سائبر سوچھتا بیداری کے لیے 30/09/2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران ڈی او پی ٹی میں سائبر سیکیورٹی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
3۔ 7 اکتوبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر ڈی او پی ٹی کے تحت مختلف دفاتر کے لیے سائبر آگاہی/سیکیورٹی پر سی آئی ایس اوز کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
4۔ 10 اکتوبر 2024 کو ڈی او پی ٹی کے ذریعہ آر ٹی آئی ایکٹ 2005 پر آئی ایس ٹی ایم کے ساتھ اشتراک میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
خصوصی مہم 4.0 صاف ستھرے دفتری ماحول اور مجموعی طور پر ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ بیداری لانے میں تعاون کر رہی ہے۔ عملہ اور تربیت کا محکمہ تیاری کے مرحلے کے دوران، ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے جن کی نشاندہی کی گئی ۔
******
ش ح۔ا ع خ ۔ ا ک م
U-NO.1927
(Release ID: 2069550)
Visitor Counter : 7