دیہی ترقیات کی وزارت
جناب شیلیش کمار سنگھ، سکریٹری نے جنس پر مبنی تشدد کے خلاف دیہی ترقی کی وزارت کی نئی چیتنا 3.0 مہم کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی
مہم25 نومبر 2024 کوخواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرشروع کی جائے گی
مہینہ بھر کی یہ مہم تمام ہندوستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 23 دسمبر 2024 تک چلے گی
اس پہل کی قیادت ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم کے سیلف ہیلپ گروپ نیٹ ورک کے ذریعے کی جائے گی
Posted On:
30 OCT 2024 2:31PM by PIB Delhi
دین دیال انتودیہ یوجنا- دیہی ترقی کی وزارت کے تحت قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم) نے‘نئی چیتنا 3.0’ کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ کا خاکہ پیش کرنے کے واسطے کل ایک بین وزارتی میٹنگ طلب کی جو کہ صنفی بنیادوں پر مبنی تشدد کے خلاف اس کی قومی مہم کا تیسرا ایڈیشن ہے ۔
دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں سات لائن وزارتوں کے نمائندے ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور ردعمل کے طریقہ کار کو تقویت دینے کے لیے تعاون اور ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
دیہی ترقی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اسمرتی شرن نے میٹنگ کا آغاز نئی چیتنا مہم کے پچھلے ایڈیشنوں کے اہم نتائج پیش کرتے ہوئے کیا جس میں باہمی تعاون کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس کے بعد نئی چیتنا-3.0 کے اہداف اور ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا۔
مہینہ بھر تک چلنے والی یہ مہم 25 نومبر 2024 کو شروع ہوگی اور 23 دسمبر 2024 تک تمام ہندوستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چلے گی۔ اس مہم کی قیادت ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم کے سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی )نیٹ ورک کرے گا، جس میں جن آندولن (عوامی تحریک) کے جذبے کو شامل کیا جائے گا۔
دیہی ترقی کی وزارت کی قیادت میں، میٹنگ میں صحت اور خاندانی بہبود، اطلاعات و نشریات، خواتین اور بچوں کی ترقی، پنچایتی راج، نوجوانوں کے امور، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات اور انصاف کے محکمے سمیت متعلقہ وزارتوں نے شرکت کی۔ احتیاطی کوششوں کو تقویت دینے، سپورٹ سسٹم تک رسائی کو بہتر بنانےاور مہم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ہر وزارت کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم آہنگی کو فروغ دینے پرغور وخوض کیاگیا۔ ہر وزارت کے کردار کی وضاحت کرنے والے مشترکہ مشاورتی مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جائزہ لیا گیا۔ بحث نے تشدد کی مختلف شکلوں پر روشنی ڈالی جن کو ترجیح دی جا سکتی ہے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
اپنے تبصرے میں دیہی ترقی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے میٹنگ کے دوران پیش کی گئی تجاویز کی ستائش کی اور مہم کو مشن موڈ میں چلانے کے لیےمشاورت پر عمل درآمدکرنے پر زور دیا۔
اپنے اختتامی کلمات میں جناب شیلیش کمار سنگھ نے وسیع پیمانے پر سماجی تبدیلی کو فروغ دیتے ہوئے صنفی بنیاد پر تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام وزارتوں میں متحد ہ نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔
نئی چیتنا مہم زمینی سطح پر اقدامات کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کے لیے بیداری کو بڑھانے اور معلومات پر مبنی کارروائی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتی ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے نئی چیتنا نے ملک بھر میں لاکھوں افراد کو متحرک کیا ہے، جس نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم تحریک پیدا کی ہے۔ اپنے پہلے سال میں مہم 3.5 کروڑ لوگوں تک پہنچی، جسے متعدد لائنوں کی وزارتوں کی حمایت حاصل تھی، جب کہ دوسرے ایڈیشن، نئی چیتنا 2.0 میں 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5.5 کروڑ شرکاء شامل تھے، جن میں ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد پر 9 لاکھ سے زیادہ بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
*************
ش ح۔ م ش۔م ر
UNO-1925
(Release ID: 2069542)
Visitor Counter : 19