مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی (ٹی آر اے آئی) نے ’ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 2023 کے تحت براڈکاسٹنگ سروسز کی فراہمی کے لیے سروس اتھارٹیز فریم ورک‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا
Posted On:
30 OCT 2024 1:06PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج ’ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 2023 کے تحت براڈکاسٹنگ سروسز کی فراہمی کے لیے سروس اتھارٹیز فریم ورک‘پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) نے 25 جولائی 2024 کو ایک خط کے ذریعے، ٹی آر اےآئی کو ایک ریفرنس بھیجا، جس میں بتایا گیا کہ ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ، 2023 ہندوستان کے سرکاری گزٹ میں شائع ہوا ہے۔ ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ، 2023 کا سیکشن 3(1)(اے)، جس کا نوٹیفکیشن ہونا باقی ہے، کسی بھی ادارے/شخص کو ٹیلی کمیونی کیشن خدمات فراہم کرنے کا ارادہ رکھنے والے کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت بتاتا ہے، جو کہ متعلقہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہو، جس میں فیس یا چارجز، جو بھی ہو، کاالتزام کیا جا سکتا ہے۔
براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے، ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے براڈکاسٹنگ پلیٹ فارم (جو خدمات کی پیشکش کے لیے ریڈیو لہروں اور اسپیکٹرم کو استعمال کرتے ہیں) جیسے ڈی ٹی ایچ، ایچ آئی ٹی ایس، آئی پی ٹی وی، ٹیلی ویژن چینلوں کی اپ لنکنگ/ڈاؤن لنکنگ (بشمول ٹیلی پورٹ)، ایس این جی، ڈی ایس این جی، کمیونٹی ریڈیو، ایف ایم ریڈیو وغیرہ کو انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے سیکشن 4 کے تحت ایم آئی بی کے ذریعے لائسنس/ اجازت/ رجسٹریشن جاری کیا جاتا ہے، کوٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ، 2023 سے بدل دیا گیا۔
وزارت نے ایک بیک گراؤنڈ نوٹ بھی شیئر کیا ،جس میں ایم آئی بی کے ذریعے جاری کردہ مختلف لائسنسوں/ اجازتوں/ رجسٹریشنوں کی پالیسی رہنما خطوط اور ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 2023 کے متعلقہ سیکشنز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، جن کا اتھارائیزیشن کی شرائط و ضوابط پر اثر ہو سکتا ہے۔
ایم آئی بی نے مذکورہ خط مورخہ 25.07.2024 کے ذریعے، ٹی آر اے آئی ایکٹ، 1997 کے سیکشن 11(1)(اے) کے تحت، ٹی آر اے آئی سے درخواست کی کہ وہ شرائط و ضوابط پر اپنی سفارشات فراہم کرے، جس میں ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 2023 کے مطابق نشریاتی خدمات فراہم کرنے کی اجازت کے لیے فیس یا چارجزشامل ہے، جس کا مقصد اسے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 2023 کے مطابق بنانا اور مختلف سروس فراہم کنندگان سے متعلق شرائط و ضوابط میں ہم آہنگی لانا ہے، تاکہ نشریاتی خدمات کی اجازت کے لیے شرائط و ضوابط کو ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت ضابطوں کے طور پرنوٹیفائی کیا جا سکے۔
اسی مناسبت سے، ’ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ، 2023 کے تحت براڈکاسٹنگ سروسز کی فراہمی کے لیے فریم ورک فار سروس اتھارائزیشن‘ پر ایک مشاورتی پیپر ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر متعلقین سے تبصرے/ جوابی تبصرے طلب کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ کنسل ٹیشن پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تبصرے بالترتیب 20 نومبر 2024 تک اور جوابی تبصرے 27 نومبر 2024 تک طلب کیے گئے ہیں۔
تبصرے/ جوابی تبصرے ترجیحی طور پر advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvisor-bcs@trai.gov.in پر ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب دیپک شرما، مشیر (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل سروسز)، ٹی آر اے آئی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907774 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*********
ش ح ۔ م م۔ ت ع
U. No.1917
(Release ID: 2069488)
Visitor Counter : 14